कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

: میرا ووٹ✌️ میری طاقت 🤝: میری حفاظت🧕

ہم سرکار بنا تو نہیں سکتے لیکن سرکار گراتو سکتے ہیں،
ہم اس ٹاپک پر بات نہ کریں کہ ہم کوکس پارٹی کو ووٹ دیناہے بلکہ ہم اس پر بات کریں کہ ہم ظالم حکومت کو کیسے گرائے،
ظالم حکومت کو شکست دینا یہ ہماری ذمہ داری،
اس بار ہم اپنے کام کاروبار کو کم وقت دیں اور2024کو ہونے والے الیکشن کی تیاری کےلئے زیادہ وقت دیں 5 دن ہم اپنے کام کو روک سکتے ہیں تو روک دیں ،
اس بار پیسے لے کر ووٹ نہ دیں بلکہ خود کے پیسے خرچہ کرکے ووٹ دیں ،
ہم سب کو معلوم ہے کہ آنے والے دنوں 2024 کے لوک سبھا کے انتخابات ہے اور ہرفرد کو ووٹ کرنا ضروری ہے ایک بھی ایسا فرد نہ رہے جس نے ووٹ نہ کیا ہو، اس بار ہم ظالم حکومت کوشکست دیں کر اپنی طاقت بتلا دیں اس بار ہمیں پارٹی کےلئے نہیں اپنی قوم کے لئے ووٹ کرنا ہے ہمیں قوم کے لئے کام کرنے والے لیڈر کی ضرورت ہے پارٹی کےلئے کام کرنے والے لیڈر کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں، مسلم لیڈر ہونا ضروری نہیں مسلمان کے لئے لڑنے والا لیڈر ہونا ضروری ہے پھر چاہے وہ کسی بھی مذہب سے کیوں نہ ہو، اس بار مسلم لیڈر کی جیت سے زیادہ ضروری مسلمان پر ظلم کرنے والی حکومت کی ہار ہے، آپ ظالم حکومت کو گرانے کےلئے قانونی دائیرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن کوشش کریں،
اس سے زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اگر آپ کے سامنے ایسے حالات ہو کہ ایک طرف آپ کے لئے آواز اٹھانے والی پارٹی ہو اور دوسری طرف آپ پرہونے والےظلم پر خاموشی اختیار کرنے والی پارٹی ہو اور تیسری طرف آپ پر ظلم کرنے والی پارٹی ہو تو ان حالات میں جو بھی پارٹی آپکو ظالم حکومت کو شکست دینے میں مضبوط نظر آئے آپ اسی پارٹی کو ووٹ دیں، ،،، اس جگہ آپ کے لئے آواز اٹھانے والی پارٹی کی جیت سے زیادہ ضروری آپ پرظلم کرنے والی پارٹی کی ہار ہے، ان حالات میں بھی اپنے ووٹ ہرگز ڈیوائٹ نہ ہونے دیں، اس بارہم کو الیکشن میں مساجد اور ہماری نسلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ کرنا ہے، بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس بار مسلمان الیکشن میں مستعد نظر آرہے ہیں یہ پہلا الیکشن ہے جس میں مسلمان ظالم حکومت کے خلاف بیدار نظرآرہے ہے ،
ہم اپنی سرکار تو نہیں بنا سکتے لیکن ہم پر ظلم کرنے والی سرکار کو ہم ضرور شکست دے سکتے ہیں ، ظالم حکومت کو جیت کےلئے بھلے ہی مسلمان کے ووٹ کی ضرورت نہ ہو لیکن ظالم حکومت کو جیت کےلئے مسلمان کے ووٹ تقسیم ہونے کی بہت زیادہ ضرورت ہے، مسلمانوں کے جتنے زیادہ ووٹ تقسیم ہوگے ظالم حکومت کو اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا اس لئے اس بارہم ہمارے ووٹ ہرگز ڈیوائٹ نہ ہونے دیں، ظالم حکومت کی شاید ہی کوئی ایسی سبھا ہو جس میں مسلمان کے خلاف زہر نہ اگلا گیا ہو ، سیاست میں کالیج یونیورسٹی ہاسپٹل روزگاری ڈویلپمنٹ پر بات ہونی چاہیے تھی لیکن نفرت کی سیاست کرنے والوں نے بابری مسجد 370 ، یکساں سول کوڈ ان مددوں کو لے کر سیاسی میدان میں آئے تھے اور وہ کامیاب بھی ہوگئے ان تین مددوں میں کامیابی کے بعد ان کی اتنی ہمت ہوگئ ہے کہ وہ کھلے عام مسلمان کو بھارت سے نکانے کی بات کرتے نظر آرہے، اب مسلمان ان کو حکومت سے نکال کر اپنی اہمیت بتلائے اور اپنے زندہ دلی کاثبوت دیں
نوٹ ۔۔۔ جہاں جمعہ کے دن الیکشن ہے وہاں لوگ صبح ووٹ دیں کر ہی دوسرے کاموں میں مصروف ہو ایسا نہ ہو کہ ہم جمعہ کی نماز کے بعد ایک ساتھ ووٹ دینے آئے اور بعد میں زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے ہم ووٹ نہ کرسکے ،

✒️✒️✒️مولانا اعجاز نائب قاضی وقاری النکاح ناندیڑ مہاراشٹر ✒️✒️✒️

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے