कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خشک سالی کے سائے میں فصلیں تباہ، سیلو تعلقہ کے کسان پریشان؛ چارے اور پانی کا مسئلہ سنگین ہونے کا خدشہ

سیلو :13؍ستمبر(ابرار بیگ)کسانوں کا خاص تہوار ‘بیل پولا’ اس سال سیلو تعلقہ کے کسانوں کے لیے تشویش کے سایہ میں منایا گیا۔ ایک طرف بارش نہ ہونے کی وجہ سے فصلیں خشک ہو رہی ہیں تو دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ کھیتی پر کیا گیا خرچ بھی واپس ملنے کی امید نہ ہونے کے باعث کسان شدید معاشی بحران کا شکار ہیں سیلوتعلقہ کے کئی حصوں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے خریف کی فصلوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ مناسب پانی نہ ملنے کی وجہ سے سویا بین، کپاس، جیسی دیگر فصلوں پر خشک سالی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ہاتھ میں آئی ہوئی فصلوں کو برباد ہوتے دیکھنا کسانوں کی مجبوری بن چکی ہے۔اس دوران، کسانوں میں اس بات کا شدید غم و غصہ ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری مشینری ابھی تک ان کے کھیتوں تک نہیں پہنچی ہے۔ پینے کے پانی کا مسئلہ دن بہ دن شدید ہوتا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مویشیوں کے لیے چارے کا مسئلہ بھی بڑا روپ اختیار کر سکتا ہے۔کھیتوں میں بھاری سرمایہ، محنت اور وقت لگانے کے باوجود اب آمدنی کی کوئی ضمانت نہیں رہی۔ آگے زندگی کیسے گزاری جائے اور مویشیوں کی دیکھ بھال کیسے کی جائے؟ یہ ہولناک سوال آج کسانوں کے سامنے کھڑا ہے۔ بیل پولا کے موقع پر بھی ان کے لیے چارے اور پانی کا انتظام کیسے کیا جائے، یہی فکر کسانوں کو ستائے جا رہی ہے۔
حکومت اب کسانوں کا امتحان نہ لے:
حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سیلو تعلقہ میں خشک سالی کی صورتحال کا معائنہ کرے، پنچ نامہ کروائے اور قحط زدہ علاقہ قرار دے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ فصلوں کے نقصان کا معاوضہ، پینے کا پانی، مویشیوں کے لیے چارہ اور کسانوں کے لیے معاشی امداد فراہم کرنے کے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ اس سے پہلے کہ کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے، حکومت کو مدد کا ہاتھ آگے بڑھانا چاہیے، یہ امید کسانوں کی جانب سے ظاہر کی جا رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے