कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہم ووٹ کریں گے

علیم اسرار، ناندیڑ 

تشہیر کریں گےحرکت سے عمل سے
جمہور کی خاطر سب ووٹ کریں گے
لکھیں گے نیا کل ہم دست یقیں سے
اہداف نئے پھر تشکیل کریں گے

جمہور کی خاطر سب ووٹ کریں گے

مظبوط منظم احساس کی ڈوری
ہر اہل وطن کی کوشش ہے شعوری
موقع یہ سنہرا ہے جشن جمہوری
سب کاموں سے ہے کام ضروری
جمہور کی خاطر سب ووٹ کریں گے

زنجیر ہے گویا ہر ووٹ کا دھاگا
من چاہی حکومت پکا ہے ارادہ
سمجھو نہ اسےتم بس کھیل تماشا
تحریک ہماری ہے عزم ہمارا

جمہور کی خاطر سب ووٹ کریں گے

اس دیش کے واسی سب راے دہندے
بنیاد کے پتھر معمار ہیں کل کے
اقدار کے پکے اعمال کے سچے
ہم فرض نبھائیں گے سوچ سمجھ کے

جمہور کی خاطر سب ووٹ کریں گے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے