कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دل مغموم کے احساسات

( بذریعہ نمائندہ اعتبار محمد سرور شریف،پربھنی )


اے اہل فلسطین، آپ کے اوپر ہونے والی بموں کی بارش نے، آپ کے لہولہان اجسام نے، روتے بلکتے تھرتھراتے معصوم بچوں کی آہ و بکا نے، بیواؤں کے ، یتیموں کے آنسوؤں نے، کٹے پھٹے جسموں نے، برباد ہوچکے شہروں کے ویران گلی کوچوں نےاور آپ کے اوپر مظالم کی انتہا نے ہمارے ضمیر کو، ہماری سوئی ہوئی ایمانی غیرت کو ابھی تک نہیں جھنجھوڑا ہے، ہم یہ اعتراف ضرور کرتے ہیں کہ آپ کی یہ قربانیاں بے شک عظیم ترین قربانیاں ہیں لیکن کیا کریں ہمارے مردہ دلوں کو، بنجر ہوچکی فہم و فراست کو جگانے کے لئے کافی نہیں ہیں۔ ہماراحال دیکھ کر یہ محسوس ہورہا ہے کہ ابھی آپ کو مزید قربانیاں دینی پڑیں گی شاید پھر ہم ہوش میں آئیں۔ اے عرض مقدس کے محافظوں ہم ضرور آپ کےلئے اس لیلتہ الجائزہ میں دعا کریں گے بس ہم کو یہ طے کرلینے دو کہ ہم کس امام کے پیچھے عیدکی نماز ادا کریں، ابھی ہم امام پر ہی متفق نہیں ہیں اجتماعی دعا تو بعد از نماز ہے۔ اے غزہ کے بہادروں ہم کو معاف کیجیے گا ہم ابھی اتحاد کا ثبوت نہیں دے سکتے، ہم اپنے موقف سے پیچھے ہٹ کر ایک دوسرے کو درگزر کر کے، چھوٹا بن کر یاہم میں سے جو چھوٹے ہیں وہ اعلی ظرفی کامظاہرہ کر کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے بس ہم ابھی ہم آپ کے شہداء کی معصوم بچوں کی اور بہادری میں ایمانی غیرت میں ہم کو پیچھے چھوڑ دینے والی ماؤں، بہنوں کے اسٹیٹس ہی لگا سکتے ہیں اس سے بڑ ھ کر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔اس سے بڑ ھ کر اگر ہم کچھ کر بھی سکیں تو بس اپنی قوم کا دیگر اقوام کے سامنے تماشہ بنا سکتے ہیں ان کو یہ پیغام دے سکتے ہیں کہ آپ کو ہمارے اندر پھوٹ ڈالنے کی ہرگز ضرورت نہیں اس کام کے لئے ہم خود ہی کافی ہیں۔
ہم اپنے سروں کے تاج آپ کے قدموں میں رکھ کر ہر عام و خاص سے عاجزانہ، مخلصانہ، دردمندانہ درخواست کرتے ہیں کہ امت کو دیگر اقوام کے سامنے تماشہ مت بننے دیجیے فیصلے آپ کی منشاء کے مطابق ہوں یا نہ ہوں انتشار مت ہونے دیجیے۔

منجانب: غیور افراد امت
بقلم : انجینئر نورالامین ابن یوسف شریف ، پربھنی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے