कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اعتکاف کا اصل مقصد اللہ سے خود کو وابستہ کرنا ہے:واصف حسن واعظی

لکھنؤ: 3 اپریل۔ ماہ رمضان جو رحمتوں اور برکتوں کا خزینہ ہے اس کا تیسرا عشرہ جاری ہے جس کی بڑی فضیلت ہے یہ عشرہ جہنم سے نجات کا ہے جس میں نجات مانگنے والوں کو دوزخ کی آگ سے نجات دے دی جاتی ہے اور اس عشرہ میں اعتکاف کو خاص اہمیت حاصل ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ اس عشرہ میں رضائے الٰہی کے حصول کی بھر پور کوشش کریں مذکورہ خیالات کااظہار ٹیلے شاہ مسجد کے شریک متولی واصف حسن واعظی نے رمضان المبارک اور اعتکاف کے پیش نظر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے معمولات سے کٹ کر اللہ کے در پر پڑ جانا اور اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ خود کو وابستہ کرنا اعتکاف کا اصل مقصد ہے۔واصف واعظی نے اعتکاف کے فضائل حدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے کہاکہ جو شخص اللہ کی رضا کیلئے ایک دن کابھی اعتکاف کرتا ہے، اللہ اس کے اور دوزخ کے درمیان تین خندقوں کا فاصلہ کر دیتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے