कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوسائٹی کی دادا گیری اور من مانی کی بھینٹ چڑھی ایک اور صدر معلمہ کی زندگی؟

صفا ایجوکیشن سوسائٹی وزیرآباد، ناندیڑ کی صدر تہنیت فردوس اور سیکریٹری سدی عتیق احمد پر سنگین الزامات !

ناندیڑ:30؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) شہرکے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ صفا اردو پرائمری اسکول تہورا باغ واگھی روڈ وزیرآباد ناندیڑ جو کہ صفا ایجوکیشن سوسائٹی وزیرآباد کے زیر اہتمام چلایا جاتا ہے یہ ایک گرانٹیڈ اسکول ہے لیکن سوسائٹی کے صدر اور سیکرٹری کے دباؤ کے چلتے مدرسے میں مبینہ طور پر غریب طلبہ سے فیس وصولی جاتی ہے ، اس اسکول کے صدر معلمہ سیدہ سیما کوثر کے مطابق انھوں نے جب طلبہ سے فیس لینے سے انکار کیا تب اسکول کے سوسائٹی کی صدر تہنیت فردوس جو کہ سوریہ اردو پرائمری اسکول میں بحیثیت مددگار معلمہ نامزد ہے انہوں نے صدر معلمہ سید ه سیما کوثر پر جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے سسپینڈ کر دیا اور انہیں دھمکی دی کہ انہیں الزامات کی جانچ کے بہانے اسکول سے نکال دیا جائےگا جبکہ صدر معلمہ سیدہ سیما کوثر ایک قابل تعلیم یافتہ اور تجربے کار ٹیچر ہیں جنہوں نے اپنے زندگی کے 24 سال اس مدرسے میں تعلیمی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے گزارے اور ان کی زیر سرپرستی اور تدریس کے نتیجے میں کئی طلباء نے تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کی ،کئی انجینئر اور ڈاکٹر بنے اور ان کی ایک طالبہ سیدہ اسماء سید ظہیر احمد نے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے آج وہ جی ایس ٹی کمشنر کے طور پر فائز ہے۔ اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود سیدہ سیما کوثر کے مطابق آج اُن کے ساتھ بہت ہی نازیبا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ خاص طور پر اسکول کے سیکرٹری سدی عتیق احمد اور ان کی زوجہ جو کہ سوسائٹی کے صدر کے عہدے پر فائز ہے تہنیت فردوس دونوں نے انہیں کئی مرتبہ ذہنی اور مالی طور پر پریشان کیا اور آج انہیں ان کے روزگار سے ہٹانے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جبکہ ان کی نوکری پر ان کے خاندان کے تمام اخراجات منحصر ہے ۔ ایسے حالات میں سیدہ سیما کوثر نے پولیس اور ضلع پریشد کا رخ کیا لیکن دونوں جگہ بھی انہیں کوئی تسلی بخش سہارا نہیں ملا ۔ سیدہ سیما کوثر کے مطابق سب یہی کہہ رہے تھے کہ وہ سدی عتیق احمد بہت بڑا آدمی ہے پیپر والا ہے ان کا ایک پیپر شائع ہوتا ہے اس لیے ہم ان کے آگے نہیں جاتے ۔ لہذا آج سید سیما کوثر کو پچھلے دنوں مدکھیڑ کے مدر سے مولانا ابو الکلام آزاد کے صدر معلم عبدالبشر سر کی طرح اپنی زندگی کو ختم کرنے کی نوبت آگئی ہے لیکن وہ ابھی ہمت نہیں ہاری ہے وہ ہندوستان کے صدر ، وزیراعظم اور دیگر وزیر تعلیم وغیرہ کو انہوں نے خطوط روانہ کیے ہیں کہ انہیں انصاف دیا جائے یا پھر انہیں اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازت دی جائے ۔ لہذا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو معلم بچوں کو اچھی باتیں سکھاتا ہے انہیں آج مدرسے کی سوسائٹی اتنا مجبور کرتی ہے کہ وہ غلط قدم اٹھا دے۔ ایسے میں ہمیں ان سوسائٹی کے افراد کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔اور صدر معلم کو انصاف دلانا چاہیے ۔اس کے لیے اردو شک سنگھٹنا کو بھی آگے آنا چاہیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے