कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اعتکاف:آؤ اپنے رب اللہ کو راضی کریں

از قلم: محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
(معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول پربھنی)
9960451708

قارئین اپنے رب اللہ تعالی کو راضی کرنے اور تلاش شب قدر کی غرض سے اعتکاف میں ضرور بیٹھیں ، اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ٹھہر جانے اور خود کو روک لینے کے ہیں ۔ شریعت اسلامی کی اصطلاح میں اعتکاف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں ٹھہرے رہنے کو کہتے ہیں۔ ہر محلے کی مسجد میں اعتکاف کرنا اہل محلہ کے ذمہ سنت موکدہ علی الکفایہ ہے اگر تمام محلے والوں میں سے کوئی بھی اس سنت کو ادا نہ کریں تو سب اس سنت کے چھوڑنے والے اور گنہگار ہوں گے ۔اس لیے اس بات کی فکر کریں کہ ہر محلے کی مسجد میں لوگ اعتکاف میں ضرور بیٹھیں ۔ اعتکاف کی فضیلت کے لیے یہی بات کافی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدنی زندگی میں کبھی بھی اعتکاف ترک نہیں فرمایا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔ اعتکاف کا عمل اللہ رب العزت کو اس قدر پسند ہے کہ اعتکاف کی تعظیم میں خود اللہ رب العزت اپنے خلیل اور اپنے ذبیح اسماعیل علیہ السلام کو حکم فرماتے ہیں کہ اعتکاف کرنے والے اور نماز ادا کرنے والے یہ سب میرے مہمان ہیں ۔ لہٰذا ان مہمانوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف و ستھرا رکھو ۔ لہٰذا آپ سے عاجزانہ التماس ہے کہ اپنے رب اللہ کو راضی کرنے اور تلاش شب قدر کی غرض سے اپنے محلے کی مسجد میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جو 21 رمضان المبارک بروز پیر بعد نماز مغرب شروع ہوگا ۔لہٰذا اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے 20 رمضان بروز اتوار بعد نماز عصر غروب آفتاب سے قبل مسجد میں پہنچ جائیں اور اعتکاف کی نیت کر کے اعتکاف میں بیٹھ جائیں ۔ بالخصوص ایسے نوجوان مرد و خواتین جنہوں نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی اعتکاف نہیں کیا اس سال ضرور بضرور اعتکاف کریں ۔ عورتیں اپنے گھر کی مسجد میں یعنی جو جگہ نماز کے لیے مختص ہوتی ہے وہاں اعتکاف کر سکتی ہیں یا گھر کے کسی کونے میں اعتکاف کی نیت سے بیٹھ سکتی ہیں ۔ اللہ تعالی ہم سب کو اس عمل کے کرنے کے لیے قبول کریں اور اعتکاف میں بیٹھنے کی توفیق عطا فرمائےآمین۔
سب کو راضی کر کے دیکھا
رب کو راضی کر کے دیکھ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے