कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: مسجد کا تعارف اور دعوت افطار

ناندیڑ:24؍مارچ ( پریس ریلیز) رمضان کا مبارک مہینہ اپنے اندر کئی پیغامات لیکر آتاہے۔اس کے مخاطب نہ صرف مسلمان بلکہ تمام لوگ ہوتے ہیں۔رمضان کے اسی پیغام سے برادران وطن کو واقف کروانے اور اسی طرح مسجد میں ہونے والی عبادتوں کے بارے میں ہندو بھائیوں کو معلومات دینے کیلئے جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے مسجد وزیر آباد میں ایک دعوت افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔مسجد کا تعارف اور دعوت افطار اس عنوان سے منعقد کئے گئے اس پروگرام میں ناندیڑ کے ضلع ایس پی شری کرشن کوکاٹے کو مدعو کیا گیا۔نماز عصر کے بعد شروع ہوئے اس پروگرام میں جماعت اسلامی ہند شعبہ دعوت کے انچارج مجید خان نے خطاب کرتے ہوئے رمضان کے روزوں کی فرضیت اور اس کے پیچھے کی وجوہات اور اس کے مقاصد کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔اسی طرح رمضان میں زکوٰۃ و عطیات کے ذریعے کس طرح مالداروں کی دولت غریبوں میں تقسیم ہوتی ہے اس کی بھی معلومات دی۔روزے کے ذریعے بھوک اور پیاس کا احساس کروایا جاتاہے تاکہ ہر انسان کو غریبوں کی بھوک اور پیاس کا احساس کروایا جاسکے اور انہیں ایک دوسرے کی ہمدردی کرنے کا پیغام دیا جاسکے۔مجید خان نے جماعت اسلا می ہند ناندیڑ کی جانب سے سماجی وفلاحی شعبہ میں انجام دی جانے والی خدمات کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات دی۔اس کے بعد ضلع ایس پی شری کرشن کوکاٹے نے بھی اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے مسجد تعارف پروگرام کے انعقاد پر مسجد وزیر آباد انتظامیہ کمیٹی اور جماعت اسلامی ہند کی ستائش کی اور ملک کے دستور نے کس طرح لوگوں کو اپنی مذہبی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کی آزادی ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں میں تمام لوگوں کو شامل کرنے سے اس کی معنویت میں اضافہ ہوجاتاہے اور ملک میں امن و بھائی چارہ کا ماحول بن جاتا ہے۔ آخر میں مسجد وزیر آباد کے امام وخطیب مفتی ایوب قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ملک میں آج جو نفرت کا ماحول بنایا جارہاہے۔اس کی ایک اہم وجہ آپسی دوریاں ہیں۔بستیاں الگ الگ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مختلف سماج کے لوگ ایک دوسرے دور ہوچکے ہیں اور نفرت پھیلانے والوں کا کام آسان ہوگیاہے۔نفرت کو دور کرنے کیلئے ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنے کی ضرورت ہے۔مسجد تعارف کا یہ پروگرام اسی بات کی ایک کوشش ہے کہ ہمارے ہندو بھائیوں کو مسجد کا تعارف ہوجائے اور رمضان کا پیغام بھی ان تک پہنچایا جاسکے۔پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے اجتماعی طورپر افطار کیا۔مسجد کے احاطہ میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے افطاری کا نظم کیا گیا تھا۔پروگرام میں شریک شرکاء اس پروگرام سے کافی متاثر ہوئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے