कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعد عبداللہ نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا

ناندیڑ:20؍ مارچ ( راست):روزہ اسلام کے اہم دینی عبادات میں سے ہے جس کے معنی یہ ہے کہ ہر مکلف انسان خدا کی اطاعت کی خاطر صبح کی اذان سے مغرب کی اذان تک بعض چیزوں من جملہ کھانے اور پینے سے پرہیز کرے۔گرمی کی شدت میں جہاں عاقل و بالغ روزے کو جسمانی اعتبار سے مشکل بھرا مانتے ہیں وہیں معصوم بچے بچیوں میں عجیب و غریب خوشی دیکھی جا رہی ہے ۔پیر کو شدید تپش کے باوجود سعد عبداللہ نے ۹ سال کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔سعد عبداللہ نے جس مذہبی عقیدت کے ساتھ سخت ترین گرمی میں روزہ کے عمل کو مکمل کیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ ارادے اگر نیک ہوں تو مشکل حائل نہیں ہوتی۔سعد عبداللہ کے حوصلے سے اہل خانہ کافی خوش ہیں۔سعد عبداللہ کے روزہ رکھنے پر والد عادل پرویز، چاچا شیخ تبریز اور شیخ زبیر سمیت کئی رشتہ داروں نے انہیں اپنی دعاوں سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے شاندار مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے