कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں موٹر سائیکل چوری کرنےو الی ٹولی گرفتار

لوکل کرائم برانچ کی شاندار کارروائی ، 61 موٹر سائیکل، 21 لاکھ 47 ہزار روپئے کی مالیت ضبط، 51 معاملات کا انکشاف، 6؍ ملزمین حراست میں 

ناندیڑ:19؍ مارچ ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں موٹر سائیکل چوری کے معاملات میں ملزمین کو حراست میں لینے کی ہدایت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و دیگر اعلیٰ افسران نے لوکل کرائم برانچ کو دی تھی۔ جس کے مطابق ایل سی بی کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے اور ان کی ٹیم نے مختلف اسکواڈ تیار کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے معاملات میں ملوث سارقین کو تلاش کرنے کی شروعات کی۔ گزشتہ روز ایل سی بی کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ کنوٹ میں کچھ مشتبہ افراد کے پاس چوری کے موٹر سائیکل ہیں، جس کی بنیاد پر ایل سی بی کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے نے پولیس سب انسپکٹر آنند بچیوار اور سچن سونونے کے ہمراہ دو ٹیموں کو تیار کرکے کنوٹ روانہ کیا۔ ایل سی بی کی ٹیم کو ملنے والی خفیہ اطلاع کے مقام پر جاکر چھ مشتبہ ملزمین (۱) بالاجی ابھیمان مانے ( 27 سال، ساکن بھاویشور نگر چوپالہ، ناندیڑ، حال مقیم سدھارتھ نگر گوکندا تعلقہ کنوٹ)، (۲) دیپک سریش کوکرلے ( 23 سال، ساکن کنوٹ)، (۳) وکاس شیش راؤ شندے ( 23 سال، ساکن پردھان سانگوی تعلقہ کنوٹ)، (۴) رمیش شیام راؤ کیاپاک ( 38 سال، ساکن تروڑہ خورد بیلانگر، ناندیڑ، حال مقیم کوٹھاری تعلقہ کنوٹ)، (۵) راجو دادا راؤ بھگت ( 24 سال، ساکن کوٹھاری تعلقہ کنوٹ)، (۶) شفیع فخرالدین سید (23 سال، ساکن کوٹھاری تعلقہ کنوٹ) کو حراست میں لے کر اُن سے تفتیش کی تو اُنہوں نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے مذکورہ ملزمین کے قبضہ سے 61 موٹر سائیکل مالیت 21 لاکھ 47 ہزار روپئے ضبط کیے۔ اس سلسلے میں ناندیڑ ضلع کے جملہ 51 موٹر سائیکل چوری کے معاملات کا انکشاف کیا گیا۔ مزید 10 موٹر سائیکل چوری کے سلسلے میں تفتیش کرکے انہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کیاجارہا ہے۔ مذکورہ ملزمین سے تفتیش کے دوران مزید جرائم کا انکشاف ممکن ہے۔ ان ملزمین کے پاس سے چوری کی موٹر سائیکل خریدنے والوں پر بھی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ حراست میں لیے گئے ملزمین سے مزید تفتیش کے لیے انہیں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے راؤ دھرنے کی رہنمائی میں ایل سی بی کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے ، پولیس سب انسپکٹر آنند بچیوار، سچن سونونے، آشیش بوراٹے، دتاتریے کالے، گنگاپرساد دلوی، پولیس عملدار مادھو کیندرے، گنڈے راؤ کرلے، سریش گھگے، سنجیو جنکلواڑ، دیوا چوہان، بالاجی یادگیرواڑ، گجانن بینواڑ، موتی رام پوار، تاناجی ایلگے، ماروتی مورے، مہیش بڈگو، رندھیر راج بنسی، دھمّا جادھو، ہیمنت بچکیوار، گنگادھر گھگے، ہنومان سنگھ ٹھاکر ، پی سی جوالہ سنگھ کے علاوہ سائبر سیل کے راجیندر سٹیکر، دیپک اوڑھنے، ریشماں پٹھان، وینکٹیش سانگلے پر مشتمل ٹیم نے کارروائی میں حصہ لیا۔ ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی موٹر سائیکل پارکنگ کرتے وقت مناسب دھیان رکھنے اور کم قیمت میں چوری کی موٹر سائیکل فروخت کرتے ہوئے کسی کو پائے جانے پر پولیس انتظامیہ کو اس کی اطلاع دیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے