कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الیکشن کمیشن 16 مارچ کو لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا

نئی دہلی: 15 مارچ:الیکشن کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 16 مارچ یعنی ہفتہ کو کیا جائے گا، لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو جائے گا۔ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن اوڈیشہ، آندھرا پردیش، سکم اور اروناچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 16 مارچ کو سہ پہر 3 بجے کیا جائے گا۔ جمعہ کو نئے تعینات ہونے والے الیکشن کمشنرس گیانش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو نے بھی چارج سنبھال لیا۔ قبل ازیں جمعرات کو مرکزی حکومت نے دونوں الیکشن کمشنروں کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تین رکنی کمیٹی نے انتخابی کمشنروں کی تقرری کے لیے گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کے ناموں کی سفارش کی۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل ارون گوئل کے استعفیٰ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے