कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رمضان آگیا

علیم اسرار، ناندیڑ

رمضان آگیا

نور سے ہر دل ہوا سرشار رمضان آگیا
ہر طرف نیکی کی ہے مہکار رمضان آگیا

چاند نکلا رونقیں جگمگ ہوئیں چاروں طرف
سج گئے گھر سج گئے بازار رمضان آگیا

ساتھ لے کر برکت و رحمت خلاصی آگ سے
سب مہینوں کا ہے جو سردار رمضان آگیا

پھر سبق ہم کو صلہ رحمی کا دینے کے لیے
ختم ہوجائیں گے سب آزار رمضان آگیا

مومنو رب سے دعا کر اس مبارک ماہ میں
مانگ لو صبر و رضا ایثار رمضان آگیا

روزہ داروں کا کریں گے لوگ سارے احترام
نرم سب کی ہورہی گفتار رمضان آگیا

ہر گھڑی جس کی منور ہیں مبارک رات دن
فضل حق تجھ پر ہوا اسرار رمضان آگیا

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے