कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گولکنڈہ گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج میں ایک روزہ قومی سمینار کا انعقاد

پروفیسر ایس اے شکور، پروفیسر نسیم الدین فریس، پروفیسر مجید بیدارومعززین کا خطاب

حیدرآباد۔31/مارچ(راست)حیدرآباد کے گولکنڈہ میں واقع نیو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث (NGDCW) میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام پیر کے روزکالج کی دس سالہ تاریخ میں ایک روزہ قومی سمینار کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس سمینار کا موضوع ”جنوبی ہند کی اہم زبانوں کے اردو تراجم“ تھا۔ اس باوقار تقریب کا انعقاد PM-USHA اور تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن (TGCHE) کے اشتراک سے کیا گیا۔صبح کے افتتاحی سیشن کی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر ٹی۔سری لکشمی نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر قاسم علی خان نے کلیدی خطبہ پیش کیا اور ترجمہ کے عمل میں درپیش چیلنجز اور زبانوں کے درمیان پل کے طور پر ترجمہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ دیگر خصوصی و اعزاز ی مہمانان میں پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹردائرۃالمعارف عثمانیہ یونیورسٹی، پروفیسر نسیم الدین فریس سابق ڈین مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ڈاکٹر داؤد محسن شاعر،ادیب کرناٹک اور حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی (UoH) کے پروفیسر فضل اللہ مکرم نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ دوپہر کے سیشنز میں ملک کی مختلف نامور یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے پروفیسرز اور ریسرچ اسکالرز شہر اور اضلاع سے تشریف لائے ڈگری کالج کے لکچرر زنے اردو اور انگریزی تلگو زبانوں میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔اختتامی تقریب میں عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سابق صدر پروفیسر مجید بیدار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ترجمہ شدہ ادب کی اہمیت پر زور دیا۔اس سمینار کی کنوینر و صدرِ شعبہ اردو پروفیسر حمیرہ سعید، پروفیسر منظور حسین، ڈاکٹر این ایس رجنیش اور آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر بالا سری نواس نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پروگرام میں فیکلٹی ممبران بشمول بی۔سچیتا، ڈاکٹر بی۔رجنی، وجے کمار، پولاپلی اشوک اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر فہیم الدین،شعبہ ترجمہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ڈاکٹر اودھیش رانی باوا صدر محفل خواتین، ڈاکٹر ناظم علاوہ ڈاکٹر گل رعنا نے صدارت ّکے فرائض انجام دئیے۔اس سیمینار میں ادب نواز خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے