कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم پرائمری اسکول کی نمایاں کامیابی پر تہنیتی نشست کا انعقاد

پربھنی:28؍مارچ (ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف) تعلیم کے میدان میں ایک قابلِ فخر کامیابی اس وقت سامنے آئی جب فیض العلوم پرائمری اسکول نے Sqaaf کے تحت +A گریڈ حاصل کرکے علاقہ میں اپنی تعلیمی برتری ثابت کر دی۔ اس شاندار کامیابی پر ایک باوقار تہنیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جو محترم عظمت اللہ خان صاحب کے مکان پر منعقد ہوئی، جس میں معززینِ شہر اور اہلِ علم نے شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ پارلیمنٹ، ایڈوکیٹ رام راؤ جی وڑکوتے صاحب نے صدر مدرس محترم صفی اللہ خان صاحب کا استقبال کیا اور انہیں اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ شہری علاقوں میں اس معیار کی تعلیمی کامیابی حاصل کرنا نہایت خوش آئند ہے، اور یہ ادارہ کی سنجیدہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے۔صدر مدرس صفی اللہ خان صاحب نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور سرپرستوں کے تعاون کا نتیجہ قرار دیا، اور آئندہ بھی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر موجود دیگر معزز شخصیات میں محترم عظمت اللہ خان، سعید انصاری، یونس انصاری، عبدالرحمن معروف سہیل اور شجاع الرحمن سر شامل تھے۔ تمام شرکاء نے اسکول کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اسے علاقہ کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے