कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیند اللہ کی امان میں ایک رات

تحریر:ابو خالد قاسمی
استاذ جامعہ اسلامیہ گلزار قرآنیہ غازی آباد ۔

انسان جب رات کو بستر پر لیٹتا ہے تو بظاہر سب کچھ ساکت ہو جاتا ہے۔ آنکھیں بند، جسم بے حرکت، دنیا سے رابطہ منقطع۔
مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
آپ سو رہے ہوتے ہیں… مگر آپ کا وجود جاگ رہا ہوتا ہے۔
دل مسلسل دھڑک رہا ہے سانسیں باقاعدگی سے چل رہی ہیں… اور دماغ ایک چوکس محافظ کی طرح ہر آواز، ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
اگر ذرا سی آہٹ ہو… تو آپ فوراً بیدار ہو جاتے ہیں۔
سائنس اسے “Body’s Automatic System” کہتی ہے…
لیکن سوال یہ ہے :
یہ نظام خود بخود کیسے چلتا ہے؟
کون ہے جو اس خاموش نگرانی کو برقرار رکھے ہوئے ہے؟
یہ وہ مقام ہے جہاں سوچ انسان کو مادّہ سے اٹھا کر حقیقت کی طرف لے جاتی ہے…
قرآن میں ارشاد ہے : وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُم بِاللَّيْلِ…
اور وہی ہے جو رات کو تمہیں (گویا) موت دے دیتا ہے…
( سورۃ الأنعام: 60)
یعنی نیند صرف آرام نہیں… جیسا کہ ارشاد ہے: وجعلنا نومکم سباتا ۔ (سورہ نبا) ترجمہ: اور ہم نے نیند کو تکلیف دور کرنے والی بنایا ۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ
یہ ایک عارضی موت بھی ہے۔
اور دوسری جگہ فرمایا: اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا…
اللہ ہی روحوں کو قبض کرتا ہے، موت کے وقت بھی اور نیند کے وقت بھی…
( سورۃ الزمر: 42 )
ہر رات جب آپ سوتے ہیں… تو دراصل آپ اپنی روح اللہ کے سپرد کر دیتے ہیں۔
اور ہر صبح… جب آپ کی آنکھ کھلتی ہے… تو یہ صرف ایک معمول نہیں ہوتا، یہ زندگی کا دوبارہ عطا کیا جانا ہوتا ہے۔
ذرا رک کر سوچیں… کتنے لوگ کل رات سوئے تھے… مگر آج بیدار نہیں ہوئے۔
اور آپ… آپ کو ایک اور دن ملا ہے۔ یہ اللہ کی رحمت ہے۔
نبی کریم ﷺ جب نیند سے بیدار ہوتے تو فرماتے: الحمد لله الذي أحيانا بعدما أماتنا وإليه النشور.
(تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندہ کیا، اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے)
یہ دعا نئی زندگی ملنے پر شکرانے کے طور پر تھی ۔
آج کی رات ایک لمحہ رک کر سوچیں… کیا ہم نے آج کا دن اللہ کی مرضی کے مطابق گزارا؟
اگر آج ہماری آنکھ نہ کھلے… تو کیا ہم تیار ہیں؟
یہ سوچ خوف کے لیے نہیں… یہ اصلاح کے لیے ہے۔
کیونکہ حقیقت یہ ہے: ہم صرف سوتے نہیں… ہم ہر رات اللہ کی امان میں چلے جاتے ہیں۔
اور ہر صبح… ہمیں ایک اور موقع دیا جاتا ہے— خود کو بہتر بنانے کا، اللہ کے قریب ہونے کا، اور اپنی زندگی کو درست کرنے کا۔
تو آج جب آپ سونے جائیں صرف ایک لمحہ رکیں… اور دل سے کہیں: یا اللہ! میں خود کو تیرے حوالے کرتا ہوں… اگر صبح اٹھوں تو مجھے بہتر انسان بنا دینا… اور اگر نہ اٹھوں… تو مجھے معاف فرما دینا…
کیونکہ سچ یہی ہے… آپ کبھی بھی اکیلے نہیں سوتے، بلکہ آپ کے ساتھ آپ کی زندگی بھی سوجاتی ہے ۔

اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو بہترین نیک زندگی عطا فرمائے ۔ گناہوں سے بچائے ، ہر نعمت پر شکر گزار ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے