कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رمضان کے بعد

از قلم: ظفر ھاشمی ندوی
بذریعہ ضلع نمائندہ اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

ہر مسلمان کو معلوم ہے کہ ہر رمضان کے بعد وہ کیا کرتا ہے- یہی کہ ہفتہ بھر نماز نہیں پڑھنی ہے- صرف جمعہ کی نماز پڑھنی ہے ۔ اب تو ہر شہر اور دیہات کی کوئی چوتھائی تعداد نے جمعہ کی نماز بھی بھلا دی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے( من ترک ثلاث جمع تھاونا بھا طبع اللہ علی قلبہ رواہ ابو داوود) جو شخص سستی کے سبب بغیر عذر شرعی یعنی بیماری یا سفر وغیرہ ، تین مرتبہ مسلسل جمعہ کی نماز نہ پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے-
میں سوچتا ہوں کہ وہ مسلمان جو سود کھاتے ہیں شراب پیتے ہیں ، ماں باپ کے نافرمان ہیں بھائی بہنوں کا حق مارتے ہیں ، جھوٹ اور دھوکا دے کر تجارت کر رہے ہیں ان پر اس دھمکی کا بھلا کیا اثر پڑھے گا- مگر یہ نہ بھولیں کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ایسے لوگوں کو دنیا میں نہیں ملے گی اور آخرت میں جہنم ان کا ٹھکانا ہوگا۔
بھر حال قرآن بھی سال بھر نہیں پڑھنا ہے اگر کوئی مر جائے تو الگ بات ہے۔
اس کے علاوہ دنیا کی محبت یعنی جانوروں کی طرح صرف یہ سوچ و فکر کہ میں نے صبح وشام کیا کھایا اور کیا نہیں کھایا – کیا کمایا اور کیا نہیں کمایا۔ کپڑوں اور جوتوں کا گھر میں انبار ہونے کے باوجود ہر طرح کے غیر اسلامی کپڑوں کی بے تحاشا خریدی ، فضول خرچی میں ہر دوسرے شخص سے مقابلہ اور قناعت اور ضرورت بھر میسر ہونے پر بھی لالچ ہی لالچ ، یہ ہے وہ موٹی موٹی دنیاداری جس میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے والے تک مبتلا ہیں-
ہر سال صرف رمضان میں مسلمانی اور باقی گیارہ مہینوں میں بے دینی ، یہ بیماری کینسر سے زیادہ خطرناک ہے – کیونکہ کینسر صرف کسی کی جان لے سکتا ہے مگر اسلام سے بغاوت یا منافقت اور ڈبل اسٹینڈر آپ کی دنیا اور آخرت دونوں کو تباہ کر دے گا-
نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے (من اصبح منكم معافى في جسده، آمنا في سربه،عنده قوت يومه فكأنما حيزت له الدنيا بحذافيرها ، ترمذي) جو شخص صبح اٹھے اور اسے کوئی جسمانی بیماری نہ ہو ، وہ اپنے گھر میں امن و امان سے ہو اور اس کے گھر میں ایک دن بھر کا کھانا پینا موجود ہو تو وہ ایسا ہے جیسے دنیا تمام ساز و سامان کے ساتھ اسے مل گئی، ترمذی شریف-
دوسری حدیث میں ارشاد ہے( جو شخص مسلمان ہو اور ضرورت بھر اسے رزق مل جاتا ہو اور اللہ نے اسے جو بھی دیا ہے وہ اس پر راضی ہو تو ایسا شخص کامیاب ہو جائے گا-(مسلم شریف)
مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد رہے کہ مکمل حلال طریقہ سے کما کر جتنا زیادہ کما سکتے ہو ، اسلاماس کی اجازت دیتا ہے- لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اسلام اور مسلمانوں کے لئے وہ حضرت ابو بکر، حضرت عثمان ، حضرت عبد الرحمن بن عوف حضرت معاویہ اور ہر دور کے سخی مسلمانوں جیسا ہو۔
حضرت مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے عالم اور اتنے ہی بڑے مالدار بھی- ان کا تجارتی سامان پانی کی کشتیوں سے ملک سے باھر جاتا تھا- ایک مرتبہ وہ مسجد میں وعظ کر رہے تھے کہ ان کا ایک ملازم آیا اور ان کے کان میں کچھ بولا- انھوں نے زور سے کہا الحمد للہ – وہ ملازم چلا گیا- تھوڑی دیر کے بعد وہ پھر آیا اور اس نے پھر ان کے کان میں کچھ کہا تو حضرت نے پھر فرمایا الحمد للہ –
جو لوگ حضرت کا وعظ سن رہے تھے انھیں بڑا تعجب ہوا کہ آخر ایسی کیا بات ہے کہ حضرت نے دونوں مرتبہ الحمد للہ فرمایا۔
پوچھنے پر فرمایا پہلی مرتبہ ملازم نے کہا کہ آپ کی تجارتی سامان سے بھری ہوئی کشتی پانی میں ڈوب گئی ہے – میں نے فورا اپنا جائزہ لیا کہ کیا مال کے ڈوب جانے کا مجھے غم ہے – مگر میرے دلی اطمینان میں کوئی فرق نہیں آیا تو میں نے الحمد للہ کہا کہ مال کی محبت میرے دل میں نہیں ہے- دوبارہ واپس آکر اس نے اطلاع دی کہ وہ غلط خبر تھی وہ کشتی کسی اور کی تھی۔میں نے فورا اپنا جائزہ لیا کہ مجھے دوسری خبر سے کتنی خوشی ہوئی ہے تو دیکھا کہ میری کیفیت ویسی کی ویسی ہے تو میں نے الحمد للہ کہا کہ میرا دل مال کی محبت سے خالی ہے-
بس ہر رمضان کا یہی پیغام ہے کہ دنیا کی ہر چیز سے ہماری محبت نہ ہو اور آخرت و جنت کی محبت ہمارے دلوں میں سب سے زیادہ ہو-
کیا ہم سب اگلے رمضان تک ایسا کر سکیں گے؟

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے