कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عمرکھیڑ میں سوشیو ریلیجیس فاؤنڈیشن (SRF) کی جانب سے رمضان کٹ کی تقسیم

عمرکھیڑ-23/مارچ(نمائندہ) ماہ رمضان کے اصل مقصد ‘حقوق اللہ و حقوق العباد کی ادائیگی کی تربیت’ کے حصول کے لئے سوشیو ریلیجیس فاؤنڈیشن (Socio-Religious Foundation) نے رمضان سے قبل منصوبہ بندی کر ایک طرف انفرادی تربیت پہ توجہ دی ، وہیں دوسری طرف بندوں سے غم گساری و ہمدردی کی خاطر ضرورت مندوں تک ضروریات زِندگی کے سامان پہنچائے گئے. عید کے موقع سے ضرورت مند افراد کی نشان دہی کر عید الفطر کِٹ تقسیم کی گئی ساتھ ہی عید کے لئے نئے کپڑے بھی دیے گئے. واضح رہے کہ یہ کام بہت ہی چھوٹے پیمانے پر عمرکھیڑ اور آس پاس کے علاقوں میں کیا گیا ساتھ ہی نمود و نمائش سے حتی المقدور بچنے کی کوشش بھی کی گئی ، خصوصاً ضرورت مندوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تصویرکشی سے پرہیز کیا گیا. یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ اس فاؤنڈیشن (SRF) کا قیام نومبر 2024 ءمیں عمل میں آیا جس کا بنیادی مقصد سماجی و دینی امور کے ذریعہ ملت و ملک کی خدمت انجام دینا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے