कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹیکساس کے جنگلات کی آگ، تاریخ کی دوسری شدید ترین قرار

واشنگٹن:4؍مارچ:امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کو ریاست کی تاریخ کی دوسری شدید ترین آگ قرار دے دیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کے سبب ساڑھے 8 لاکھ ایکڑ رقبہ جل کرخاکستر ہوگیا۔جنگلات میں لگی آگ کے سبب اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکساس میں فائر فائٹرز جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانیکی کوششیں کر رہے ہیں۔اس واقعے کے بعد گورنر ٹیکساس نے گزشتہ روز 60کاونٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق، تیز ہوائیں کے باعث جنگل میں لگی آگ کے پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں کے پلانٹ پین ٹیکس کو اگلے نوٹس تک آپریشن معطل کرنے کا حکم دیا گیا اور علاقے سے لوگوں کے انخلا کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے