कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علیزہ وسیم قریشی کی روزہ رکھائی

بلڈھانہ 18 مارچ (نمائندہ) : پی ایم شری ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے درجۂ دوم کی طالبہ علیزہ وسیم قریشی نے 26 رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ علیزہ نے بڑے ذوق و شوق سے سحری کی اور دن بھر بھوک و پیاس کی شدت برداشت کرکے اپنا روزہ مکمل کرتے ہوئے سب کو حیرت انگیز خوشی سے دوچار کر دیا۔ علیزہ کے لیے ان کے مکان پر روزہ رکھائی کی تقریب منعقد کی گئی اور خصوصی افطار ترتیب دیا گیا۔ علیزہ کی روزہ رکھائی پر ان کے والدین، خاندان و محلے کے بزرگوں، اساتذہ وغیرہ نے انہیں مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں اور تحفوں سے نوازا۔ جماعت دوم کے کلاس ٹیچر شیخ عمران نواب سر اور علیزہ کی سہیلیوں نے بھی انھیں ڈھیر ساری مبارکباد دی۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی علیزہ کو مبارکباد پیش کرتا ہےاور ان کی سلامتی و روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے