कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں منظم نسل کشی ہے:ایردوآن

انقرہ :3؍مارچ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ ایک طاقت ور اور جدید اسلحے سیلیس فوج کے ہاتھوں نہتے اور معصوم لوگوں، خواتین اور بچوں کی نسل کشی ہے۔ترک صدر کے بیانات انطالیہ ڈپلومیٹک فورم کے افتتاح کے موقع پر دیے گئے خطاب میں سامنے آئے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ مغربی طاقتیں جو اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کرتی ہیں اپنی منافقانہ پالیسیوں کے ذریعے غزہ میں خونریزی میں شراکت دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں نہ صرف بچوں، خواتین اور شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا بلکہ بین الاقوامی نظام، انصاف اور قانون پر لوگوں کا اعتماد بھی تباہ کیا گیا۔ترک صدر نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری فلسطینی عوام کی مقروض ہے کہ وہ یروشلم کو اس کا دارالخلافہ بنائے۔ انہوں نے ترکیہ کی جانب سے ضامن میکانزم کے ذریعے شرکت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔ایردوآن نے موجودہ بین الاقوامی نظام پر تنقید کی تجدید کی اور کہا کہ یہ عالمی نظام جو اپنے معنی کھو چکا ہے۔ یہ محض ایک نعرہ رہ گیا ہے۔ اس میں یکجہتی، انصاف اور اعتماد کے تصورات کا فقدان ہے۔ یہ نظام اپنی کم سے کم ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے لوگوں اور پوری انسانیت کے تئیں یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم جس چیز کو صحیح سمجھتے ہیں اس کے بارے میں بات کریں۔ترک صدر کے بیانات غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں اضافے کی روشنی میں سامنے آئے ہیں، جہاں قابض ریاست غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف قتل عام کر رہی ہے۔ فلسطینیوں کے منظم قتل عام کے نتیجے میں پانچ ماہ میں تیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 71 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے