कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:62)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ دوٗر سے ہمیں آگے کے سبھی راستے بند نظر آتے ہیں کیوں کہ کامیابی کے راستے ہمارے لیے تبھی کُھلتے ہیں جب ہم اُس کے بالکل قریب پہنچ جاتے ہیں۔

٭ آپ خود ہی اپنے لیے بہترین دِلاسہ ہیں‘ بہترین دوست‘ بہترین دُنیا‘ اور مشکل وقت میں بہترین تھپکی‘ جو آپ کو کبھی ہارنے نہیں دیتی۔

٭ ناکامی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہمت ہار کر ایسے گرے کہ دوبارہ اُٹھ ہی نہ سکیں۔ جان لیجیے کہ ناکامی کے بعد ہی کامیابی کا راستہ کُھلتا ہے۔

٭ جب تک آپ اپنے پنکھ نہیں کھولیں گے تب تک آپ کو یہ پتہ نہیں چلے گا کہ آپ کتنی اوٗنچائی تک پرواز کرسکتے ہیں۔

٭ صرف خود کی نہیں دوسروں کی غلطیوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کرو، وہ تمھیں زیادہ تجربہ فراہم کرے گا اور تمھیں نئی غلطی کرنے سے بچائے گا۔

٭ اگر زندگی میں تم نے ہمیشہ آسان کام کیا تو زندگی تمہاری مشکل ہوجائے گی۔ اگر زندگی کو بنانے کے لیے تم نے مشکل کام کیا تو تمہاری آگے آنے والی زندگی آسان ہوجائے گی۔

٭ کسی کو دِکھانے کے لیے نہیں بلکہ خود کو بہتر بنانے کے لیے محنت کرو، کیوں کہ آپ کی محنت ہی آپ کی پہچان ہے ورنہ ایک نام کے تو لاکھوں انسان ہیں!

٭ آپ کے موجودہ حالات یہ طے نہیں کرتے کہ آپ کہاں تک پہنچ سکتے ہیںـ‘ وہ صرف اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آپ کہاں سے شروع کریں۔

٭ اگر آپ گزرے وقت کے بارے میں شکایات کرتے ہوئے وقت گزارتے ہیں تو آپ اپنے آنے والے کل کو کبھی بہتر بنانے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔

٭ تعلیم دراصل سماج کی روٗح ہوتی ہے، تعلیم ایک نسل سے دوسری نسل منتقل ہوتی ہے اور یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہتا ہے، اس لیے تعلیم کی اہمیت بہت ہے۔

٭ آپ تعلیمی میدان میں ہیں‘ نوکری کررہے یا کاروبار‘ ہر صورت کامیابی کا سوچیں اور یقین رکھیں کہ آپ کامیاب ہی ہوں گے تو دِل خود محنت پر بھی آمادہ ہوتا ہے۔

٭ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو زندگی کو زندگی کی طرح بھرپور انداز میں جیتے ہیں اور کچھ لوگ صرف دُنیا میں آنے کی رسم نبھاتے ہیں، وہ زندگی کو نہیں بلکہ زندگی انہیں گزارتی ہے۔

٭ کھیل کے میدان میں وہی شخص تعریف کا مستحق ہوتا ہے جو جیت سے پھولتا نہیں‘ ہار سے روتا نہیں‘ جیتے تب بھی کھیلتا رہے‘ ہارے تب بھی کھیلتا رہے۔

٭ زندگی میں ایسے بہت سے ناکام لوگ ہوتے ہیں جنہیں یہ احساس ہی نہیں ہوپاتا کہ وہ کامیابی کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں اور تبھی وہ ہار مان لیتے ہیں۔

٭ مایوسی اور نااُمیدی کو اپنی زندگی سے نکال پھینکنا چاہیے اور اپنے بلند اِرادوں اور عظیم مقاصد کی روشن مشعل کو لے کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ان شاء اللہ منزل ضرور قدم چومے گی۔

٭ سخت محنت کے بغیر کامیابی کی تمنا کرنا ایسا ہی ہے جیسے آپ وہاں سے فصل کاٹنے کی کوشش کررہے ہوں جہاں آپ نے بیج بویا ہی نہ ہو!

٭ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جن کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا ہنر آتا ہے یہ ہنر اِسی قوم کو آتا ہے جو وقت اور اکثر وقت کے آگے چلنے کا فن رکھتی ہیں۔

٭ انرجی اور تسلسل سے آپ کچھ بھی فتح کرسکتے ہیں مگر بد قسمتی سے بہت سے لوگوں کو یہی معلوم نہیں ہوتا کہ زندگی میں کرنا کیا ہے اور کس منزل کو فتح کرنا ہے۔ ( بنجامن فرنکلِن)

٭ ’’ کولمبس نے امریکہ دریافت کیا‘‘ اس جملے کو ایک شخص چند سیکنڈ میں اپنی زبان سے ادا کرسکتا ہے مگر اس واقعے کو ظہور میں لانے کے لیے کولمبس کو۲۰؍ سال صرف کرنے پڑے۔

٭ یاد رکھیے کہ مطالعے کا ذوق پیدا کرنے میں طالب علمی کا زمانہ نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔اگر اِس زمانہ میں مطالعہ کا ذوق پیدا نہ ہو تو عموماً بعد میں کبھی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

٭ منزلوں نے سدا اِن کے قدم چومے ہیں جو اپنا خود حوصلہ رہے ہیں جنھوں نے مشکل اور ناسازگارحالات میں بھی کبھی حوصلہ نہیں ہارا بلکہ مشکل اوقات میں بھی زندگی کے محاذ پر ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔

٭ اِس دُنیا میں ناممکن کچھ بھی نہیں ہم وہ سب کرسکتے ہیں جو ہم سوچ سکتے ہیں اور ہم وہ سب سوچ سکتے ہیں جو ہم نے کبھی نہیں سوچا‘ کیوں کہ سب کچھ ممکن ہے۔

٭ آگے بڑھنے کے لیے اوروں سے تعریف و ستائش کی خواہش ایسی ہے کہ ہم اپنے لگام کسی اور کے ہاتھ میں دے دیں وہ چاہے تو اپنے اچھے لفظوں سے ہمیں آگے بڑھائے چاہے تو تنقید کرکے پیچھے دھکیل دے۔

٭ کوئی شخص کسی کام کے تئیں ۳۰؍ منٹ کی سرگرمی دِکھاتا ہے، دوسرا کوئی ۳۰؍ دن تک دلچسپی لیتا ہے لیکن وہی آدمی زندگی میں کامیاب ہوتا ہے جو اِس کام کے لیے ۳۰؍ سال تک سرگرم رہتا ہے۔

٭ جہاں پر خدا موجود ہے وہاں پر مواقع بھی موجود ہیں۔ لہٰذا خدا سے کبھی لاتعلق نہ رہیں۔ مواقع آپ کے انتظار میں رہتے ہیں کہ آپ انہیں اپنی گرفت میں لیں اور ان سے خاطر خواہ استفادہ کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے