कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قومی سائنس ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

جلگاؤں :28؍فروری: اقراء تعلیمی ادارہ کے زیرِ انتظام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں قومی سائنس ڈے جناب عرفان سالار کی صدارت میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سائنس کے تئیں اپنی دلچسپی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اس موقع پر طالبہ نمیرا شاہ نے بھارت کے عظیم سائنس دان ڈاکٹر سی ۔وی ۔رمن کا دلکش روپ اختیار کیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ طلبہ نے سائنس کے موضوع پر مؤثر تقاریر پیش کیں اور مختلف سائنسی اصولوں پر مبنی ورکنگ ماڈلز کی نمائش کی۔پروگرام کا خصوصی مرکزِ توجہ میجیکل شو رہا۔ اقراء شاہین اردو ہائی اسکول کے پرنسپل ریاض شاہ سر نے سائنس سے متعلق دلچسپ ماڈلز پیش کیے، جن سے بچوں میں سائنس کے تئیں مزید شوق اور دلچسپی پیدا ہوئی۔اس موقع پر کاشف انجم سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے قاضی جمیر اشرف سر، ذاکر بشیر سر، عتیق احمد سر، ممتاز میم، یاسمین میم، جاوید سر، محسن سر، ذیشان سر اور فرحان شیخ سر موجود تھے۔اس کامیاب انعقاد پر اقراء تعلیمی ادارہ کے صدر عبد الکریم سالار صاحب، سکریٹری اعجاز ملک صاحب، عبد الرشید شیخ، پروفیسر ظفر شیخ اور طارق شیخ نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی ستائش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے