कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بیڑ میں اردو ساہتیہ اکیڈمی کے چیئرمین سید حسین اختر کا والہانہ استقبال

بیڑ: 25/ فروری ( پریس ریلیز ): اردو زبان و ادب کی سربلندی ، عروج و ترقی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے اردو ساہتیہ اکادمی کے چیرمین سید حسین اختر کا بیڑ شہر میں والہانہ استقبال کیا گیا. حال ہی میں مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے مختلف شعبٔہ ہاںٔے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ ، صحافیوں اور دیگر ممتاز شخصیات کو دیںٔے گںٔے ایوارڈز کی انعامی رقم بالاآخر ان تمام ایوارڈز یافتگان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے اور اسناد ، مومینٹو اور نقد رقوم دینے کے اس فخریہ پرفارمنس کی ادائیگی پر اردو ادب حلقوں میں زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ایگزیکٹیو آفیسر شعیب ہاشمی اور چیئرمین سید حسین اختر کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکا دل کی عمیق گہرایئوں سے شکریہ ادا کیا گیا اور کہا جارہا ہے کہ یہ کام آپکی مسلسل پیروی اور جاندار کوششوں کے باعث ثمر آور ثابت ہوا اسی حوالے سے اردو ساہتیہ اکیڈمی کے چیئرمین سید حسین اختر کا بیڑ آمد پر 25 فروری 2026 کو مقامی معروف ایم، ایس انگلش اسکول فلک نما عزیز پورہ ، بیڑ میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور معززین شخصیات اسلم انوری سیکرٹری سلام ایجوکیشن اینڈ اردو ویلفیئر سوسائٹی بیڑ ، قاضی رضوان احمد صدر مدرس حضرت بالے پیر اردو ہائی اسکول بیڑ ، شیخ خورشید احمد ناںٔب صدر مدرس ملیہ گرلز ہاںٔی اسکول بیڑ اور سید طارق بیڑ و دیگر اردو حلقوں کی جانب سے آپکا فخریہ والہانہ استقبال کیا گیا. اس موقع پر بیڑ شہر کے معروف شخصیات، مختلف ادبی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران، شعراء، ادباء اور شہر کی سیاسی ، سماجی معززینِ شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے ایوارڈ یافتگان کی رقوم براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے جانے اور اسناد و مومینٹوز اور نقد رقم موصول ہونے پر ایوارڈز یافتگان کے علاوہ ادبی حلقوں میں بھی مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے اس شفاف اور بروقت عمل پر مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ایگزیکٹیو آفیسر شعیب ہاشمی اور چیئرمین سید حسین اختر اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ادباء و شعراء و اساتذہ و صحافی حضرات کی حوصلہ افزائی قرار دیا. مقررین نے کہا کہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اکادمی کی جانب سے مالی معاونت کی بروقت فراہمی سے اہلِ قلم کو اپنی ادبی سرگرمیاں مزید جوش و خروش سے جاری رکھنے میں مدد ملے گی. اپنے خطاب میں سید حسین اختر صاحب نے کہا کہ اکادمی کا مقصد اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت، بقاء و تحفظ اور اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ بھی شفافیت اور سنجیدگی کے ساتھ ادبی خدمات انجام دی جاتی رہیں گی۔ معزز سید حسین اختر کا شال پوشی اور گلدستے پیش کر کے مثالی تہنیت کی گئی. اس موقع پر اردو زبان کی بقا و ترقی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے