कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم پرائمری اسکول پر بھنی کو SQAAF جائزے میں +A گریڈ

علاقہ مراٹھواڑا کا واحد اردو پرائمری اسکول

پربھنی:24؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) حکومت مہاراشٹر کے اسکول کو الیٹی اسٹمینٹ اینڈ ایشورنس فریم ورک (SQAAF) کے بیرونی جائزے میں پر بھنی کے فیض العلوم پرائمری اسکول کو باوقار + A گریڈ سے نوازا گیا واضح ہو کہ حکومت مہاراشٹر نے تعلیمی سال 25- 2024 کے دوران مہاراشٹر کے سبھی زبانوں میں تدریس انجام دینے والے پرائمری ، ہائی اسکول و جونیئر کالج کے تعلیمی مدارس کاسیلف ایوالویشن مکمل کیا جس میں ریاست بھر کے 102675 ( ایک لاکھ دو ہزار چھ سو پچھتر ) اداروں نے حصہ لیا جن میں سے 10712 ( دس ہزار سات سو بارہ) اسکولوں کو بیرونی معائنہ کے لیے منتب کیا گیا ان میں سے 10644 ( دس ہزار چھ سو چوالیس) اسکولوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس وسیع ریاستی عمل میں صرف 429 ( چار سوانیتس ) ادارے ہی + A گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جن میں پر بھنی ضلع کے 6 ادارے ہی منتخب ہوئے۔ ان میں شہر پر بھنی کے فیض العلوم پرائمری اسکول نے یہ اعزاز حاصل کیا حکومت مہاراشٹر کی 429 کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو علاقہ مراٹھواڑہ کا یہ واحد اردو پرائمری اسکول ہے جو SQAAF کے تحت +A گریڈ حاصل کیا جو ادارے کی ہمہ جہت کار کردگی کی علامت ہے جس میں اعلی تعلیمی، نتائج مضبوط انتظامی نظام ، معیاری تعلیمی ماحول، شفاف ریکارڈ ، مسلسل بہتری کی کوششیں اور مؤثر قیادت شامل ہے۔ اس کامیابی کو معتمد سوسائٹی ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان نے اسکول کی سابقہ صدر معلمہ و موجودہ چیئر پرسن محترمہ انیس صدیقی صاحبہ کی مسلسل تعلیمی کو ششوں کا ثمر قرار دیا نیز SQAAF کی تکمیل اور منصوبہ بندی میں موجودہ صدر مدرس محمد صفی اللہ خان نے اہم کردار ادا کیا نیز اساتذہ غیر تدریسی عملہ اور طلباء کی مشتر کہ محنت اور سر پرستوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی معیار تعلیم کو مزید بلند کرتا رہے گا۔ اس کامیابی پر ادارے کے تحت جاری فاطمہ جو نیز کالج کے پرنسپل محمد ثناء اللہ خان سائنس جو نیز کالج کی پرنسپل پٹیل طالعہ سلطانہ الکریم ہائی اسکول کے صدر مدرس عبد الرزاق صدیقی فاطمہ پرائمری اسکول کے صدر مدرسیف اللہ خان اقراء پرائمری اسکول کے صدر مدرس سید الطاف اللہ حسینی اور فیض کیمپس کے سبھی تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے مبارکباد دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے