कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم ایل اے ساجد پٹھان کی وائی گریڈ سیکورٹی بڑھانے کا کیا مطالبہ

ملکاپور: 24/ فروری (محمد احسان سر) اطلاعات کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن شبھم لونکر نے ایم ایل اے ساجد خان پٹھان سے موبائل فون کے ذریعے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے اور رقم ادا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے، ملکاپور میونسپلٹی کے صدرِ بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے کی قیادت میں ایک وفد نے پولس انسپکٹر، شہر پولیس اسٹیشن، ملکاپور کے ذریعے بلڈھانہ کے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ایک درخواست پیش کی، جس میں پولیس سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ایم ایل اے ساجد خان پٹھان کو فوری طور پر وائی گریڈ سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اس موقع پر سابق صدر بلدیہ حاجی رشید خان جمعدار، کونسلر ایڈوکیٹ شاہد شیخ، میونسپل کونسلر شہزاد خان، میونسپل کونسلر رئیسں خان جمعدار، ساجد احمد خان، محمد ذاکر میمن، میونسپل کونسلر راجہ پھول والے اور مجاہد پٹیل سمیت دیگر موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے