कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالرحمن اور عبدالہادی کا پہلا روزہ

ناندیڑ:24؍فروری ( راست) رحمت نگر کے ساکن عبدالباری صاحب ( موظف سرکل آفیسر، ریونیو ڈپارٹمنٹ) کے نواسے عبدالرحمن ولد عبدالعظیم (عمر 6 سال) اور عبدالہادی ولد عبدالعظیم (عمر 5 سال) نےکمسنی میں آج اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہل خانہ اور والدین کے دل جیت لیے۔ کم عمر ہونے کے باوجود عبدالرحمن اور عبدالہادی نے بڑے شوق اور جذبۂ ایمانی کے ساتھ روزہ رکھا، جس پر گھر والوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اہلِ خانہ کے مطابق دونوں بھی کافی دنوں سے پہلا روزہ رکھنے کی خواہش ظاہر کر رہے تھے اور آج انہوں نے پورے اہتمام کے ساتھ سحری کی اور روزہ مکمل کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر افراد خانہ نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ماہِ رمضان المبارک میں کمسن بچوں کا پہلا روزہ رکھنا ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ سمجھا جاتا ہے، اور عبدالرحمن اور عبدالہادی کا یہ اقدام اہلِ خانہ کے لیے مسرت کا سبب بنا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عبدالرحمن اور عبدالہادی کو دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ نیک راستے پر قائم رکھے، علم و عمل میں برکت عطا کرے اور ان کے اس معصوم جذبے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے