कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علیشا مہرین کی روزہ رکھائی

دیولگاؤں مہی 24 فروری (نمائندہ): پی ایم شری ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے درجۂ دوم میں زیرِ تعلیم سات سالہ ننھی منی طالبہ علیشا مہرین رئیس خان نے پانچویں رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ علیشا مہرین نے بڑے ذوق و شوق سے سحری کی۔ ان کے پہلا روزہ رکھنے پر ان کے گھر پر ان کے لیے خاص افطاری ترتیب گئی تھی۔ علیشا مہرین کی روزہ رکھائی پر ان کے والدین، خاندان و محلے کے بزرگوں، اساتذہ وغیرہ نے انہیں مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں اور تحفوں سے نوازا۔ علیشا مہرین کے کلاس ٹیچر شیخ عمران نواب سر اور ان کی سہیلیوں نے بھی انہیں خوب خوب مبارکبادیاں پیش کیں۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی علیشا مہرین کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتا ہےاور ان کی سلامتی و روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہے۔ واضح رہے کہ علیشا مہرین اپنے اسکول کی ایک ہونہار طالبہ ہے۔ انہیں پڑھنے لکھنے کا بہت شوق ہے اور وہ پابندی سے اسکول جاتی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے