कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم سعدالدین کا پہلا روزہ

ناندیڑ: 23؍فروری (راست) رمضان مبارک کے بابرکت مہینے کے رحمتوں والے عشرے میں سعدالدین ولد ریاض الدین نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اللہ کی رضا اور رحمت حاصل کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ کم سنی کے باوجود انہوں نے پورا دن صبر و استقامت کے ساتھ گزارا اور عبادت کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔معصوم روزہ دار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے دادا جان مولوی احمدالدین، دادی، والدہ، پھوپھو اور عزیز و اقارب نے سعدالدین کو دعاؤں سے نوازا اور ان کے نیک و روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ سعدالدین کو دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ نیک راستے پر قائم رکھے، علم و عمل میں برکت عطا کرے اور ان کے اس معصوم جذبے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے