कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قوتِ ارادی

بقلم: معاذ حیدر
٤ رمضان ١٤٤٧ھ

 انسانی خوبیاں بے شمار ہیں، اس کے درست استعمال سے نکھار آ جاتا ہے، اور اس سلسلے میں لاپرواہی ناکارہ بنا ڈالتی ہے، اعلیٰ درجے کی استعداد پنہاں ہوتی ہے، اس کو بروئے کار لانے والا سرخرو ہوتا ہے، خوبیاں چھپی رہتی ہیں، بروقت اس سے فائدہ اٹھانے والا خوبیوں والا ہو جاتا ہے، موقع پر استعمال نہ کرنے والا خوبی بھرا کہلاتا ہے۔
محیر العقول کارنامے ان خوبیوں کے درست استعمال کے نتیجے میں ظاہر ہوتے ہیں، ان میں ایک اہم ملکہ قوتِ ارادی ہے۔
اس کے ذریعہ ناممکن نظر آنے والے کام ممکن کے زمرے میں آ جاتے ہیں، اس کی مدد سے منفی پہلو کو مثبت رخ دیا جا سکتا ہے، لوگوں نے اسے برت کر اپنی شکست کو شوکت سے بدلا، صوفیاء نے اس کے سہارے نفس کو اپنا اسیر بنایا ہے، اس کی اعانت سے فکری ارتکاز نصیب ہوتا ہے، حکماء نے اسے کامیابی کا اصل الاصول قرار دیا ہے، یہ فکر کے سوتوں کو خشک ہونے سے روکتی ہے۔
سچ بولنے کی عادت اس قوت کو بڑھاتی ہے، مقصد کا استحضار اس کی افزائش کرتا ہے، ذکرِ الٰہی سے اسے ترقی ملتی ہے، اہل اللہ کی صحبت سے اسے استحکام نصیب ہوتا ہے، نظام الاوقات کی مضبوطی اس کی کمک ہے، استقامت اس کی مرہونِ منت ہے۔
لایعنی اس کے لیے سمِ قاتل ہے، سہولت پسندی اس سے محرومی کی وجہ ہے، غیر جنس کی صحبت اس کے حق میں مضرت رساں ہے، شدید جذباتی دباؤ کا یہ متحمل نہیں۔
یہ ماہِ مبارک ہمیں قوتِ ارادی کی یاد دہانی کے لیے آیا ہے، کتنی ہی عادتوں کو اس مہینے میں محض ارادے کی وجہ سے ترک کر دیا جاتا ہے، پورے سال جن چیزوں سے دور رہنے کی ہمیں جستجو ہو، اس کے لیے یہی نسخہ مفید ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے