किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مرحوم ببر محمد شیر محمد کی یاد میں 8 فروری کو قندہار تعلقہ میں عظیم الشان مفت طبی کیمپ

ناندیڑ:7 فروری ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع و قندہار تعلقہ کے معروف شخصیت مرحوم جناب ببر محمد شیر محمد کی پہلی برسی کے موقع پر نوجوانان کوٹ بازار و قندہار شریف کی جانب سے 8 فروری بروز جمعرات کو صبح ساڑھے دس بجے تا شام چار بجے تک ضلع پریشد اردو اسکول، نورنگ پورہ روڈ، کوٹ بازار، تعلقہ قندہار میں ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس طبی کیمپ کا افتتاح سید مرتضیٰ محی الدین صاحب ( سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف، قندہار) و مفتی ایوب صاحب قاسمی ( صدر دارالقضاء، ناندیڑ) کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر ماہر ڈاکٹرس جن میں ڈاکٹر سندیش بی مالو M.B.B.S,MD. Medicine (Gold Medalist)، ڈاکٹر گجانن اشوک راؤ امبیکر M.B.B.S, D.N.B. (Dehli)، ڈاکٹر دیپک جی بھارتی M.D. Ortho، شامل ہیں، ہر عمر کے مرد و خواتین اور بچوں و ضعیفوں کے امراض کا معائنہ کریں گے۔ اس طبی کیمپ میں خاص طور پر بلڈ پریشر، شوگر، دل کے امراض، ، نوزائیدہ بچوں کے امراض، جوڑوں و پٹھوں کے امراض، ای جی سی ٹیسٹ، بی پی ٹیسٹ وغیرہ کے علاوہ دیگر کئی امراض کا معائنہ اور ٹیسٹ کیا جائے گا اور مستحق مریضوں کو مفت دوائیں تقسیم کی جائیں گی۔تمام عمر کے مرد و خواتین سے اس مفت طبی کیمپ سے استفادہ کی اپیل محمد عظیم الدین ببرمحمد و سید منتجب الدین نے کی ہے۔ واضح رہے کہ ناندیڑ ضلع و قندہار تعلقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابقہ نائب صدر بلدیہ مرحوم جناب ببر محمد شیر محمد تقریباً 20 سال تک مسلم لیگ کے صدر رہے۔ اس کے علاوہ جمعیت علماء ہند کے مقامی صدر کے طور پر بھی انہوں نے بے لوث سماجی خدمات انجام دیں۔ نوجوانی سے لے کر تادمِ مرگ وہ قوم و ملت کی خدمت و فکر میں لگے رہے۔ایک عرصہ تک نوراللہ خان صاحب کے ساتھ مسلم لیگ کے بینر تلے سیاسی و سماجی فلاح و بہبود کے کام انجام دیئے۔ آج اُن کے اس دارِ فانی سے کوچ کیے ہوئے پورا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ اُن کی یاد میں منعقد کیے جارہے عظیم مفت طبی کیمپ سے یقینا سینکڑوں لوگ مستفید ہوں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے