कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:60)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ خوا ب دیکھنے کا شوق ہے تو رات رات بھر جاگ کر پڑھنا شروع کرو۔ خواب پورے تبھی ہوں گے جب نیند ادھوری ہوگی۔

٭ زندگی میں بڑا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی قابلیت کو نکھارنا چاہیے‘ قابلیت سے ہی مشکل کام آسانی سے پورا ہوسکتا ہے۔

٭ اپنے خیالات ہی اپنے مستقبل کا چہرہ ہے۔ منفی سوچے تو ہر مواقع میں رُکاوٹیں نظر آتی ہیں اور مثبت سوچے تو ہر رُکاوٹ میں مواقع نظر آتے ہیں۔

٭ کامیابی حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ کی عمر کیا ہے بلکہ یہ ضروری ہے کہ آپ سوچ کس عمر کی رکھتے ہیں۔

٭ جس دن آپ کا کام آپ کے موڈ سے زیادہ ضروری ہوجائے گا اس دِن آپ کی کامیابی یقینی ہوجائے گی۔

٭ اپنے دِن کی ابتداء تین چیزوں سے کیجیے۔ کوشش، سچ، یقین۔ کوشش دن بہتر کے لیے، سچائی اپنے کام کے لیے، یقین اللہ پر۔

٭ اگر آپ میں منزل کو پانے کا جنون ہے ‘ محنت کرنے کا جذبہ ہے تو دُنیا کی کوئی بھی چیز آپ کے لیے مشکل نہیں ہوسکتی۔

٭ مسائل کا ہونا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ توقع رکھنا کہ مسائل نہ ہوں اور اگر ہوجائیں تو پھر اسے مسئلہ سمجھنا ہی اصل مسئلہ ہے۔

٭ خواہ سائنسداں ہوں یا عام افراد، اگر وہ غلطی نہیں کرتے تو حقیقت میں وہ کوئی بھی کام سر انجام نہیں دے سکتے۔

٭ ٹاپرس کو بھی اُتنا ہی وقت ملتا ہے جتنا کہ آپ کو، بس فرق یہ ہے کہ آپ سوچتے زیادہ اور ٹاپرس کرتے زیادہ ہیں۔

٭ پڑھنا کبھی بند نہ کریں کیوں کہ علم کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ دوسروں سے زیادہ علم ہی آپ کو کامیاب بناتا ہے۔

٭ تمہارے خواب تمھیں ہی پورے کرنے ہوں گے نہ تو حالات تمہارے حساب سے ہوں گے نہ تو لوگ۔

٭ صبح کی نیند انسان کے ارادوں کو کمزور بناتی ہے ، منزل کو حاصل کرنے والے کبھی دیر تک سویا نہیں کرتے۔

٭ جب محنت کا سکہ اُچھلتا ہے تب چِت بھی تمہاری ہوتی ہے پَٹ بھی تمہارا ہوتا ہے۔

٭ کبھی کبھی آپ کو وہ نہیں ملتا جو آپ کو چاہیے کیوں پتہ ہے؟ کیوں کہ آپ اس سے زیادہ کے حق دار ہوتے ہیں!

٭ لوگ ساتھ دے نہ دے اگر آپ خود کا ساتھ سو فیصد دو گے تو آپ کو جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

٭ اِنسان تب سمجھدار نہیں ہوتا جب وہ بڑی باتیں کرنے لگے، انسان تب سمجھدار ہوتا ہے جب وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو سمجھنے لگے۔

٭ اگر آپ اُس وقت مسکرا سکتے ہو جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے ہو تو یقین کر لو کہ دُنیا میں تمھیں کبھی کوئی توڑ نہیں سکتا۔

٭ زندگی بہت زیادہ مشکل اور جدوجہد سے بھری ہوسکتی ہے لیکن ہمیشہ کوئی کام ایسا ضرور ہوتا ہے جسے ہاتھ میں لے کر آپ کامیابی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔

٭ آپ کی زندگی میں کچھ ایسے اُصول ہونے چاہئیں جس سے آپ کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہ کریں گے تبھی آپ کامیاب ہوں گے۔

٭ بُرے حالات مجبور بھی کرتے ہیں اور لڑنے والے کو مضبوط بھی‘ انتخاب آپ کو خود کرنا ہے بُرے حالات سے تحریک لینا ہے یا ذہنی تناؤ۔

٭ لوگ تمہاری راہ میں ہمیشہ پتھر پھینکیں گے اب تم پر ہے کہ تم ان پتھروں سے کیا بناتے ہو، مشکلات کی دیوار یا کامیابی کا پُل۔

٭ وہ جو اپنی جوانی میں سیکھنے کے عمل سے گریز کرتا ہے‘ وہ نہ صرف اپنا ماضی کھو دیتا ہے بلکہ اپنے مستقبل کو بھی مُردہ کرلیتا ہے۔

٭ یار رکھیں! کامیابی کی سیڑھیوں میں کوئی لفٹ نہیں ہوتی، اعتماد کے ساتھ پلان کو لے کر خود ہی چڑھنی پڑتی ہیں۔

٭ زندگی میں چاہے دس بار فیل ہوجاؤ یا سو بار ، پر قسم کھالو کہ اپنی زندگی میں عام آدمی بن کر نہیں جینا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے