कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اظہارِ اعترافِ خدمات(حضرت الاستاذ مولانا عبد الرحیم صاحب بانی مدرسہ عربیہ فیضُ القرآن)

از :محمد رضوان الدین حسینی قاسمی
فاضل دارالعلوم وقف دیوبند

حضرت الاستاذ، حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب ( بانیٔ مدرسہ عربیہ فیضُ القرآن )کوآج بروز جمعرات بعد نماز مغرب اعترافِ خدمات کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جو یقیناًآپ کےدین کی بےلوث خدمات کا رخشندہ ثبوت ہے۔
آپ ہی کی جہد مسلسل اسقامت اور محنت کانتیجہ ہےکہ آج علاقۂ بچکندہ اور اس کے نواح، خصوصاً جوکل مدنور پٹلم میں دینی مدارس کی فضا قائم ہوئی، اور آپ نےان علاقوں میں علمِ دین کی شمعیں روشن کیں اور عوام کے دلوں کو مدارس سے جوڑ دیا۔
عاجزی و فروتنی، سمجھداری، متانت، سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کا حوصلہ اور اخوت کو فروغ دینایہ سب آپ کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ مدرسہ کی پانچ سالہ زندگی ہو یا اس کے بعد آج تک کا زمانہ، استاذ و شاگردی کی جو رفاقت رہی ہے، اس میں میں نے کبھی آپ کو غصے کی حالت میں نہیں پایا۔ ہمیشہ خوش دلی، خندہ لبی کے ساتھ ملاقات، اور طلبہ سے محبت یہ سب آپ کی شخصیت کا لازمی حصہ ہیں۔
یقیناً آپ کی خدمات دائرۂ شمار سے باہر ہیں۔ ہماری طالبانہ پرکھ اور مشاہدہ یہی گواہی دیتا ہے کہ آپ اخلاص کے پیکر، دردمندِ امت اور سوزِ دروں رکھنے والی ہستی ہیں۔ آپ کی توجہات و عنایات ہی کا ثمر ہے کہ اس فقیر کو درسیات کی تکمیل کا شرف حاصل ہوا، اور آج فیضُ القرآن کے متعدد فضلاء اپنے اپنے علاقوں میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ترقیات سے نوازے، آپ کی خدماتِ دینی کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور ہمیں اپنے اساتذہ اور اکابر کے نقشِ پا پر چلنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے