कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیمی، ادبی و سماجی خدمات پر جناب محمد ناصر خان کو ’’ڈیز لِنگ فیس آف کمیونٹی ایوارڈ‘‘

پر بھنی:5؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ):یکم جنوری 2020ء کو ڈیزائنگ پلیکیشن، پر بھنی کی جانب سے شائع کی گئی شہرۂ آفاق تصنیف ’’پر بھنی ضلع: آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد‘‘ (ایک تاریخی، سیاسی، سماجی، تعلیمی، ادبی، ثقافتی و مذہبی جائزہ) از مرتبہ محمد ضیاء الدین کی باوقار رسمِ اجراء کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ضلع کی ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ معزز مہمانانِ خصوصی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسی موقع پر سابق صدر مدرس ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول، پالم اور موجودہ پرنسپل انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ امیگریشن جناب محمد ناصر خان کی تعلیمی خدمات، انتظامی صلاحیتوں اور مثالی قیادت کے اعتراف میں ڈیز لِنگ لائبریری اینڈ لٹریری سوسائٹی کی جانب سے انہیں سال 2020 کا ’’ڈیز لِنگ فیس آف کمیونٹی ایوارڈ‘‘ پیش کیا گیا۔تقریب میں کہا گیا کہ جناب محمد ناصر خان نے اپنے ادارے میں جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، طلبہ میں تعلیم کے تئیں شوق بیدار کرنے، ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو فروغ دینے اور بڑے پیمانے پر کامیاب تعلیمی و تہذیبی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی مسلسل جدوجہد، فرض شناسی اور منظم نظامِ تعلیم نے نہ صرف ادارے بلکہ پورے تعلیمی حلقے میں ایک مثالی مقام پیدا کیا ہے۔آخر میں ڈیز لِنگ لائبریری اینڈ لٹریری سوسائٹی کی جانب سے جناب محمد ناصر خان کی دراز عمری، صحت اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ آئندہ بھی قوم و ملت کے تعلیمی مستقبل کو روشن کرنے میں اسی جذبے سے سرگرم رہیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے