कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شکیل احمد رحمانی سر ایک با وقار شخصیت اپنے _وظیفہ حسن خدمت سے سبکدوش

از قلم: محمود علی لیکچرر

جب بھی ہم کسی شخصیت پر کوئی تبصرہ کرنے کوشیش کرتے ہیں تو سب سے پہلے اسکے ماضی کے زندگی کے جھروکوں پر ہماری نظر جاتی ہے ۔ شخصیت کو انگریزی میں personality کہا جاتا ہے۔ انسان کی ظاہر اور باطن کے اوصاف ،خصوصیات ،کردار، رویے اور نفسیاتی اوصاف کا مجموعہ کہا جاتا ہے۔ یہ صرف ظاہری حسن نہیں بلکہ انسان کے نظریات، اخلاقی اقدار اور سوچ کا عکاس ہے ۔ ایک مثبت اور پائیدار شخصیت جدوجہد پسند مخلص اور باصلاحیت ہوتی ہے جو دوسروں کے لیے محبت اور ہمدردی کا جذبہ رکھتی ہے ،آج اسی شخصیت پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں جسکا نام شکیل احمد رحمانی ہے۔
راقم الحروف نے شہر کے ایک معتبر اور شہر ہ ٔ آفاق ادارے فیض العلوم میں جونیر کالیج ٹیچر کی حیثیت سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا ۔ کبھی کبھی فاضل وقت میں شہر کے اتوارہ علاقے میں ایک پرنٹنگ پریس پر ایک اجنبی شخص سے علیگ سلیگ ہوا ۔ غالباً یہ بات 1999 ء کی ہے، ایک دبلا پتلا لڑکا درمیانہ قد متوازن جسم ،بھورے اور نیلے سبز رنگ کی آنکھیں ، ہاتھوں میں کتابت کیے ہوئے کچھ رقعے، تعارف ہونے پر پتہ چلا یہ لڑکا فن ماہر کتابت بھی اور فیض العلوم ہائی اسکول میں بر سر خدمت بھی اور آج 28 سال کے بعد جب کہ وہ اپنے بہ حسن فرائض انجام دہی کے بعد ان پر کچھ لکھنے کا موقع ملا ۔
لکھ کے رکھ دیتا ہوں الفاظ سبھی کاغذ پر
لفظ خود بول کے تاثیر بنا لیتے ہیں
خیر آپ ایک عہد آفریں شخصیت کے مالک ہیں ۔ محنتی،وقت کا پابند ،ذہین اور مخلص ،سچائی اور سادگی انکا خاصہ رہا ہے ۔ مذہبی امور میں راسخ العقیدہ اور فروہی و جزوی مسائل سے دوری اختیار کرتے اسلامی امور میں دسترس سے مراد قرآن ،سنت ،فقہ اور اسلامی تاریخ کا گہرا مطالعہ اور فہم رکھتے ہیں جو انسان کو دنیا و آخرت کی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ فہم اللہ کی طرف سے فطری عقل و فہم کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، جس میں عبادت ،معاشرتی روابط اور احکامِ الٰہی کی صحیح سمجھ شامل ہے۔
وہ ایک اچھے جمالیات پسند انسان ہیں ۔ جمالیات کا تعلق براہِ راست فنون لطیفہ سے ہے، جیسے شاعری ، موسیقی، پینٹنگ اور ادب۔ یہ تمام فنون جذبات اور احساسات کو خوبصورت پیرائے میں بیان کیا جاتا ہے، اس لیے ان کو پرانے گیت فلمی گیت کا بہت شوق ہے ۔ گانے محض الفاظ اور دھنیں نہیں ہوتے بلکہ یہ جذباتی ٹائم کیپسول ہوتے ہیں۔ میگزین سائیکولوجی ٹوڈے میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق موسیقی خاص طور پر وہ جس میں گہرے جذبات چھپے ہوں یادداشت کو جذبات سے جوڑنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ لوگ جو دہائیوں پرانے گانوں کے بول محفوظ رکھتے ہیں وہ عام طور پر اعلیٰ جذباتی شعور کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ تجربات کو احساسات سے اور احساسات کو حسی یادوں سے جوڑتے ہیں۔ جب وہ پرانے گانے سنتے ہیں تو بول یاد آنے کے ساتھ ساتھ ان کے سامنے اپنے ماضی کی پوری جذباتی دنیا بھی آ جاتی ہے۔
انکے عزیز واقارب سے سنا ہے انکی زندگی بڑی خوبی ،حقوق اللہ ،اللہ کے حقوق کے بعد حقوق العباد کو اہمیت دیا کرتے تھے ۔تدریس کے علاوہ کتابت کا کام وہ رات دیر گئے کام کیا کرتے اور وقت پر اپنی کارکردگی انجام دیتے ، وہ گھر کے اکلوتے سات بہنوں کے بھائی ہیں اور ساری ذمہ داریاں نبھائیں۔
احساسِ ذمہ داری ایک ایسا عظیم اخلاقی وصف ہے جو افراد کو معاشرے کا فعال اور تعمیری رکن بناتا ہے۔ دیانت داری ،محنت اور فرض شناسی سے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ترقی اور امن کی بنیاد ہے ۔
فرض شناس شکیل رحمانی سر آپ کو سلام جو اپنے فرائض کو بوجھ نہیں، بلکہ عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔
قارئین !اب یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مضمون کی شروعات میں میں شخصیت کے تناظر میں عرض کیا تھا آج وہ شخصیت بہ حسن خوبی ریٹائیرڈ ہو رہی ہے ۔ ہماری دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔
فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے