कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع پولیس محکمہ سے 15 افسران و اہلکار سبکدوش

اہلِ خانہ کے ہمراہ پروقار اعزازی و الوداعی تقریب

ناندیڑ :31؍جنوری(نمائندہ اعتبار)ناندیڑ ضلع پولیس محکمہ سے آج مجموعی طور پر 15 افسران و اہلکار سبکدوش (ریٹائر) ہوئے، جن میں 1 پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 4 پولیس سب انسپکٹر، 2 گریڈ پولیس سب انسپکٹر، 5 اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس، ناندیڑ میں ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ان کے اہل خانہ کے ہمراہ ایک پروقار الوداعی و اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ناندیڑ ضلع سے آج ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تفصیل درج ذیل ہے:
پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ:
ڈینیل جان بین (ناندیڑ دیہی)
پولیس سب انسپکٹر:
سورجیت سنگھ کشن سنگھ مالی (پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی)
منچک ہوناجی راؤ فڈ (دیگلور)
پولیس سب انسپکٹر:
شنکر راؤ صاحب دیشمکھ (ضلع اسپیشل برانچ ، ناندیڑ)
سوریاکانت کشن راؤ کاٹھوڑے (پولیس کنٹرول روم)
گریڈ پولیس سب انسپکٹر:
رام جی شاما جادھو (پولیس ہیڈکوارٹر)
سمبھاجی اربا دیوکمبالے (بھوکَر)
اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر:
وامن سکھارام کوکاٹے (پولیس ہیڈکوارٹر)
سکھدیَو راؤ جی ورگھٹ (پولیس ہیڈکوارٹر)
شیام سنگھ روی سنگھ ٹھاکر (پولیس ہیڈکوارٹر)
امیر محمد دولت خان پٹھان (پولیس اسٹیشن کندھار)
رنگابائی کشن مینڈکے (مانڈوی)
پولیس اہلکار:
کشورکمار پانڈورنگ منڈے (بھاگیہ نگر)
موہن ماروتی راؤ بوڈکے (پولیس اسٹیشن تامسا)
گووند سیتارام پوار (پولیس اسٹیشن دیگلور)
اس اعزازی تقریب میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ارچنا پاٹل، سورج گرو، سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ہیڈکوارٹر) ڈاکٹر اشونی جگتاپ کی خصوصی موجودگی رہی۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکاروں کو شال، پھل، گل دستہ اور تحائف پیش کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور ان کے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
تقریب میں پولیس ویلفیئر شعبہ کے پولیس انسپکٹر جگدیش منڈل وار، پبلک ریلیشن آفیسر پولیس سب انسپکٹر باسنبیکر، مختلف پولیس افسران و اہلکار، اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس پروگرام کی نظامت ریڈر برانچ کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شیخ ریاض نے انجام دی۔ پروگرام کی کامیابی کے لئے تعلقات عامہ شعبہ کے ماروتی کامبلے، نریندر راٹھوڑ اور پولیس ویلفیئر شعبہ کی سویتا ابھیمان واگھ نے خصوصی محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے