कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول، گنگاکھیڑ میں خادم اظہر احمدخان کی خدمات سبکدوشی پر الوداعی تقریب

گنگا کھیڑ:31؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول، گنگاکھیڑ میں جناب اظہر احمد خان کی طویل اور مثالی تعلیمی خدمات سے سبکدوشی کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز نہم جماعت کی طالبہ علیشا کی پُراثر تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد زینت نے حمدِ باری تعالیٰ اورمنزہ نے نعتِ رسول ﷺ پیش کر کے محفل کو معطر کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت صدر مدرس شاکر بانیکر نے فرمائی۔ مہمانانِ خصوصی میں صدر مدرس سیّد بشیر (ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول گنگاکھیڑ ) ، شیخ قیام الدین (مؤظف مددگار معلم ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی پربھنی) ، سماجی خدمت گزار جناب عظمت خان صاحب ، محمد عارف صاحب اور ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری و ہائی اسکول کے تمام معزز مدرسین شامل تھے۔جناب اظہر احمد خان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر مدرس سیّد بشیر اور مدرس عبدالعظیم نے خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی محنت، اخلاص اور خدمات کو سراہا۔اپنی صدارتی تقریر میںصدر مدرس شاکر بانیکر نے جناب اظہر بھائی کی گراں قدر خدمات کو بھرپور الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔نظامت کے فرائض مدرس قاضی شبّیر نے بحسن خوبی انجام دیئے. آخر میں اظہارِ تشکر کے دوران اہلکار جاوید خان نے الوداعی تقریب کے کامیاب انعقاد پر پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی، صدر مدرس اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا نیز تقریب کو کامیاب بنانے میں مدرس شیخ چاند پاشاہ ، محمد اشفاق سر اور دیگر اساتذہ کرام کا بھی شکریہ ادا کیا. جناب اظہر احمد خان کے لیے دعاؤں کے ساتھ جلسے کے اختتام کا اعلان کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے