कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کا سالانہ اجلاس و مجلس تکمیل حفظ قران کریم ودستاربندی کا کامیاب انعقاد

اردھاپور:29؍جنوری(راست) مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کا عظیم الشان سالانہ اجلاس و مجلس تکمیل حفظ قران کریم ودستاربندی بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ مدرسہ ہذا میں بتاریخ 29 جنوری 2026 بروز جمعرات صبح 10 بجے منعقد ہوا اجلاس کی صدارت علاقہ مرہٹواڑہ کے بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ہذا نے فرمائی جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سےشہر ناندیڑ کے نوجوان عالم دین حضرت مولانا محمد سعد عبداللہ صاحب ندوی نے شرکت کی، قران کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام کے بعد مدرسہ ہذا کے طلباء کرام نے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا بعدہ مدرسہ ہذا کے مدرس مولانا شیخ زبیر صاحب نے مدارس اسلامیہ کے عنوان پر بہترین نظم پیش فرمائی اور مولانا سہیل علی صاحب ندوی نے استقبالیہ ترانہ پیش کیا جبکہ مولانا یوسف صاحب اشاعتی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حالات حاضرہ میں مدارس اسلامیہ کی اہمیت و افادیت پر مکمل روشنی ڈالی، مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی ناظم مدرسہ ہذا نےاجلاس کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے امسال بننے والےحفاظ کرام کو اور ان کے والدین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی آپ نے فرمایا کہ آج کا یہ اجلاس اور آج کا یہ دن حفاظ کرام اور ان کے والدین کے لیے جہاں خوشیوں کا دن ہے وہی اہلِ مدرسہ اور معاونینِ مدرسہ کے لیے مسرت و شادمانی کا موقع ہے نیز آپ نے آے ہوئے تمام ہی حاضرین سامعین بالخصوص علماء کرام ومعاونینِ مدرسہ کا شکریہ ادا کیااس کے بعد مقررِ خصوصی حضرت مولانا محمد سعد عبداللہ صاحب ندوی نے تفصیلی وپُر مغزخطاب فرمایا مولانا کے بیان کے بعد 5 طلباء کرام نے مہمانِ خصوصی و سامعین کرام کے روبرو اپنے آخری سبق کو سنا کر اپنے آپ کو زمرہ حفاظ میں شامل کرا لیا ان 5 حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی اور انہیں سند (certificate) تکمیل حفظ قران کریم اور دیگرانعامات سے نوازا گیا اس کے بعد 10طلباء کرام نے حفظ قران کریم شروع کرنے کے لیے اپنے پہلے سبق کو مجلس کے روبرو علماء کرام، سامعین کرام کو سنایا، آے مہمانانِ خصوصی ودیگر دانشوانِ قوم وملت کا حافظ نوید عمران صاحب نے شال پوشی کے ذریعہ استقبال فرمایا، مدرسہ میں منعقد سالانہ مسابقہ جوکہ 5فروعات پر مشتمل تھا اس میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کرام میں انعامات تقسیم کیے گئے، حفاظ کرام کے والدین وعزیزو اقارب نے ان حفاظ کرام،اساتذہ کرام وعلماءکرام کا والہانہ استقبال فرمایا، مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی حفظہ اللہ کی ایماء وخواہش پر مولانا سعد عبداللہ صاحب ندوی نے دعا فرمائی اور جلسہ ختم ہوا اس اجلاس میں علماء کرام،دانشورانِ قوم وملت،اساتذہ، طلباءوسرپستانِ طلباء کے علاوہ مردوخواتین کثیر تعداد میں شریک تھے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں حافظ نوید عمران حافظ محمد یوسف وجمیع اراکین واساتذہ معاونینِ مدرسہ نے اہم رول اداکیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے