कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں یکم فروری کو تقریب رسم اجراء و مخلصین ملت و محبان اردو کی پذیرائی

پربھنی :29؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)پربھنی ضلع کی تاریخی، سیاسی، سماجی، تعلیمی، ادبی، ثقافتی اور مذہبی خدمات کو یکجا کرتی ایک انمول کتاب کی رسمِ اجراء کے لیے شہرِ پربھنی میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ الکریم ایجوکیشن اینڈ ویلفر سوسائٹی، عبدالصمد ایجوکیشن اینڈ ویلفر سوسائٹی اور ڈیز لنگ لائبریری اینڈ لٹریری سوسائٹی پربھنی کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس تقریب میں کتاب’’پربھنی ضلع: آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد‘‘کی رسمِ اجراء عمل میں آئے گی۔ اس اہم تاریخی و تحقیقی کتاب کے مرتب موظف معلم و معروف صحافی محمد ضیاءالدین ہیں۔یہ علمی و ادبی پروگرام یکم فروری 2026، بروز اتوار، دوپہر 1 بجے علی گارڈن فنکشن ہال، پربھنی میں منعقد ہوگا۔تقریب کی صدارت عالیجناب ڈاکٹر حسین اختر (کارگزار صدر، مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی) فرمائیں گے، جن کی سرپرستی میں اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانانِ خصوصی میںڈاکٹر مخدوم فاروقی (پرنسپل، ڈاکٹر رفیق ذکریا کالج فار ویمنس)،ندیم صدیقی (معروف شاعر، ادیب و صحافی، ممبئی)،عبدالحفیظ صاحب (ریٹائرڈ سیشن جج)،ڈاکٹر شیخ اسمعیل (ریٹائرڈ ڈین، ایگریکلچر، وسنت راو نائیک یونیورسٹی، پربھنی)،ڈاکٹر رضا خاں انور (ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ، ممبئی)،غلام محمد مٹھو (وائس چیئرمین، آل انڈیا میمن فیڈریشن)،شیخ معروف (سکریٹری، ویلفیئر ایسوسی ایشن فار ریسرجنس)،محمد غوث زین (پریسیڈنٹ، زین فاؤنڈیشن)،نہال بھیا (سابق صدر بلدیہ ہنگولی)،ڈاکٹر عرفان آغائی پٹیل (جنتور)اور ایڈوکیٹ طارق دیشمکھ چارٹھانکر (نائب صدر، جنتور وکیل سنگھ) شامل ہیں۔خصوصی بات یہ ہے کہ اس موقع پر شہر کی بزرگ، سماجی و علمی شخصیات اسٹیج کی رونق بڑھائیں گی۔تقریب کی نظامت کے فرائض صابر مصطفی بادی انجام دیں گے، جبکہ پروگرام کے داعیان میں محمد یونس انور (کنوینر)، عبدالصمد ایجوکیشن اینڈ ویلفر سوسائٹی کے سیکریٹری اور شیخ عبدالرَّب (موظف ایجوکیشن آفیسر و صدر استقبالیہ کمیٹی) شامل ہیں۔منتظمین نے شہر کے تمام ادب نواز، علم دوست اور اردو سے محبت رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علمی و تاریخی تقریب میں شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے