कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علم، حکمت اور ورثے سے سجی ایک یادگار شام

سیڑم (کرناٹک)۔29/جنوری (راست)الحمد للہ!ولیمہ کی بابرکت اور مسرت بخش تقریب، فرزندانِ ابو بکر صدیقی، سیڑم کے موقع پر مؤرخہ 24 جنوری 2026 کو ایک منفرد اور بامقصد اسلامی علمی و تہذیبی نمائش“وزڈم ہاؤس گیلری”کے عنوان سے منعقد کی گئی، جس نے حاضرین کے دلوں اور اذہان پر گہرے اور نہایت مثبت اثرات مرتب کیے، اور جسے عوام الناس نے بے حد سراہا۔یہ گیلری علم، حکمت، ورثہ کے جامع اور فکر انگیز تصور کے تحت ترتیب دی گئی، جہاں قرآنِ حکیم، حدیثِ نبوی ﷺ، قدیم مخطوطات و تاریخی دستاویزات، اسلامی آرٹ و خطاطی، طغرے، اسلامی گھڑی و کیلنڈر، طبِ نبویؐ، قرآنی و مفرداتِ جڑی بوٹیاں، اسلامی عددی نظام، اور گوشہ ادب جیسے متنوع اور علمی اعتبار سے نہایت اہم سیکشنز پیش کیے گئے۔اس بامعنی علمی و ثقافتی نمائش کا انعقاد،جودۃ انفولنگو ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، حیدرآباد،دارالہدیٰ، اُڈپی،ملی ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ، گلبرگہ اور،ادارہ ادبیاتِ اردو، حیدرآباد،کے باہمی تعاون اور اشتراک سے عمل میں آیا۔گیلری کی مجموعی سرپرستی عالی جناب مولانا عبدالرحیم خرم صاحب (عمری و جامعی) نے فرمائی، جبکہ انتظامی و فکری امور کی نگرانی ابو الخیر صدیقی اور ڈاکٹر ابو مظہر خالد صدیقی نے انجام دی، جن کی بصیرت، محنت اور حسنِ انتظام نے اس نمائش کو ایک کامیاب اور مثالی علمی پروگرام میں تبدیل کر دیا۔گیلری کی زینت بننے والے فن پاروں میں،عالی جناب محمد عبداللطیف فاروقی صاحب بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ،جناب محمد غوث الدین عظیم صاحب بین الاقوامی شہرت یافتہ عربی، فارسی اور اردو خطاط اور ماہر و ممتاز خطاط جناب عبدالغفار صاحب (صدر شعبہ خطاطی، ادارہ ادبیاتِ اردو، حیدرآباد، اور عالیجناب محمد حنیف صاحب آرٹسٹ اور اختر حسین صاحب آرٹسٹ کے نادر اور بیش قیمت فنّی نمونے شامل تھے، جنہوں نے گیلری کو غیر معمولی حسن، وقار اور فکری گہرائی عطا کی۔اسی طرح انتظامی، تعاونی اور فکری سطح پر، اعجاز الدین عمری حیدرآباد، راشد احمد صاحب (ڈائریکٹر، ای-بھاشا سیتو پرائیویٹ لمیٹڈ،ایف۔ ایم۔ سلیم صاحب،ہندی نیوز ایڈیٹر،بلال علی، سینئر سافٹ ویئر انجینئر، آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد، عبدالرقیب صاحب،محمد مبشر، عبداللہ چیتاپور،ابو عمر صدیقی صاحب،اورعبداللہ صدیقی صاحب،نے نہایت اہم کردار ادا کیا اور اس پروگرام کی کامیابی میں مؤثر حصہ لیا۔گیلری میں ایک ہزار سے زائد نادر و نایاب کتب کے عناوین نمائش کے لیے رکھے گئے، جبکہ علم دوستی اور فکری خدمت کے جذبے کے تحت تقریباً ایک ہزار سے زائد کتب مفت تقسیم کی گئیں، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔مزید برآں، دارالہدیٰ اُڈپی کی جانب سے تیار کردہ پروجیکٹ“نبیِ رحمت ﷺ”کے تحت تقریباً 400 پوسٹرز اردو، رومن، انگریزی اور کنڑا زبانوں میں اورتقریباً 17 اسٹینڈیز حضور اکرم ﷺ کے عالمگیر پیغامِ امن، رحمت اور انسانیت پر مشتمل نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔اسی طرح ملی ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ، گلبرگہ کی جانب سے تقریباً 350 مفرداتِ جڑی بوٹیاں بطور نمونہ فراہم کی گئیں، جنہوں نے طبِ نبویؐ اور قرآنی نباتات کے گوشے کو علمی و عملی اعتبار سے نہایت مضبوط اور مؤثر بنا دیا۔جس کی نگرانی ٹیپو سلطان یونانی میڈیکل کالج گلبرگہ کے پروفیسر قمقم الدین فاروقی نے کی۔ الغرض، وزڈم ہاؤس گیلری شادی کی خوشیوں کے موقع پر علم، حکمت اور اسلامی ورثے کو زندہ کرنے کی ایک کامیاب، یادگار اور قابلِ تقلید کوشش ثابت ہوئی۔ دعا ہے کہ ایسی علمی و تہذیبی کاوشیں مستقبل میں بھی جاری رہیں اور معاشرے میں علم و شعور کی شمع روشن کرتی رہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے