कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ادارہ ادبِ اسلامی میرا روڈ کی جانب سے مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

میراروڈ:29؍جنوری(راست)26 جنوری 2026، ادارہ ادبِ اسلامی ہند کی میرا روڈ یونٹ نے ایک شاندار مشاعرہ کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ مشاعرہ اسلامی سینٹر میرا روڈ میں منعقد ہوا، جو ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز ہے۔مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر سلیم خان صاحب نے کی، جو کل ہند صدر ادارہ ادبِ اسلامی ہند ہیں۔ مشاعرہ کی نظامت جناب یوسف دیوان صاحب نے بحسن خوبی انجام دی، یوسف دیوان صاحب مشاعروں میں اپنی بہترین پیشکش اور منفرد انداز کے لیے مشہور ہیں۔مشاعرہ میں جناب ڈاکٹر چشتی محمد طارق صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز حسب روایت حمد و نعتِ پاک سے ہوا۔ جس نے مشاعرہ میں روحانی ماحول قائم کیا۔ مشاعرے کے ناظم جناب محمد طاھر شاہ صاحب( صدر ادارہ ادب اسلامی میرا روڈ) نے تمام شعراء و شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور آپ نے تمام شعراء کی خدمت تحاٸف پیش کیے۔مشاعرے میں کہنہ مشق استاد شعراء کے ساتھ ساتھ نوجوان شعراء کو بھی مشاعرے میں موقعہ دیا گیا تاکہ نٸ نسل کی آبیاری ہو سکے۔شعراء میں جناب یوسف رانا ،جناب رشید بشر،جناب اسلم ثانی ،جناب ملک عظیم ، جناب مستحسن عزم ،جناب یوسف دیوان، جناب محشر فیض آبادی، جناب سعید خان صاحب ، جناب حسنین ساحل جیسے کہنہ مشق شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ تمام ہی شعراء نے اپنا کلام بہترین انداز میں پیش کیا جو شرکاء کو بہت پسند آیا۔ مشاعرے میں 65 افراد نے شرکت کی جن میں مقامی نوجوان اور ادبی حلقوں کے لوگ شامل تھے۔ یہ تعداد ادبی محفلوں کی مقبولیت اور بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔آخر میں صدر مشاعرہ جناب ڈاکٹر سلیم خان صاحب نے اپنے اختتامی خطاب میں تمام ہی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اور آپ نے فرمایا کہ معیاری کلام اور با مقصد شاعری معاشرہ کی ایک اہم ضرورت ہے۔ مشاعرہ تفریح طبع سے آگے اصلاح فکر و جذبات کا زریعہ ہے۔ ناظم مشاعرہ جناب محمد طاھر شاہ صاحب نے تمام مہمانان اور شعراء کا شکریہ ادا کیا۔ الْحَمْدُ لِلّٰہِ، مشاعرہ وقت پر شروع ہوا اور منظم اور اپنی ادبی روایات کے ساتھ تکمیل پایا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے