कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اجیت پوار ، اردو دوستی، رواداری و عوامی خدمات کا ایک روشن چراغ تھا نہ رہا :سید حسین اختر

ملکاپور :28/ جنوری ( محمد احسان سر ) اجیت پوار دادا مہاراشٹر کی سیاست میں سرگرم ایک مخلص ، عوام دوست و فعال رہنما کے طور مشہور تھے . جنہیں طویل سیاسی کیریئر کے دوران انکی بے لوث عوامی خدمات اور ترقیاتی کاموں کے لئے یاد کیا جاتا ہے مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی کے چیئرمین معزز سید حسین اختر نے انھیں خدمت کا ایک روشن چراغ، مرد کارآمد شخصیت قرار دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ مہاراشٹر اجیت پوار کو اور انکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجیت پوار مہاراشٹر کی سیاسی، سماجی، تہذیبی و ثقافتی تاریخ کا ایک ایسا معتبر ،مخلص اور بےباک و نڈر نام ہے جو لوگوں کے دکھ سکھ میں پیش پیش رہتے تھے اور ہزاروں لوگوں کے لئے حوصلہ ، اعتماد و سہارا تھے جو محبت و احترام و پیار سے سبھی کے دادا کہلاتے تھے اور ایک مضبوط رہنما و منتظم کے طور پر جانے جاتے تھے. جن کی خدمات و قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد کیا جاںٔے گا اور یاد رکھا جائے گا۔ اپنے تاثراتی بیان میں سید حسین اختر کہا کہ اجیت پوار محض ایک اعلیٰ منصب پر فائز سیاست داں نہیں بلکہ اقلیتوں کے ہمدرد، مسلمانوں کے بے لوث خیر خواہ، اردو زبان کے سچے پکے دوست اور سیکولر اقدار کے ساتھ حق و صداقت کے ایک مضبوط علمبردار تھے۔ قربانی کے مقدس ایام میں جب بعض شر پسند عناصر جانوروں کی آمدورفت کے نام پر مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ایسے نازک اور کرب ناک لمحات میں اجیت پوار نے جرأت مندانہ اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے پوری قوت کے ساتھ مسلمانوں کا ساتھ دیا اور ظلم و ناانصافی کے خلاف بےخوف ہوکر ڈٹ کے کھڑے رہے اور ایک مضبوط بازو بنے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی کئی برسوں تک صدر کے بغیر غیر فعال اور خاموش رہی، مگر اجیت پوار نے ہی اردو زبان و ادب سے اپنی قلبی وابستگی کا عملی ثبوت پیش کیا اور اردو و اردو دان کے ہمدرد ثابت ہوںٔے اور انہوں نے نہ صرف اکیڈمی کو فعال بنانے میں گہری دلچسپی لی بلکہ چیئرمین کی نامزدگی کے عمل میں نہایت اہم، فیصلہ لیا اور ایک مثالی و تاریخی کردار ادا کیا۔ اس روشن چراغ اور مرد کارآمد کی خصوصی ذاتی توجہ، اعتماد اور رہنمائی کے نتیجے میں ہی اکیڈمی کو روشن اہل قیادت میسر آئی اور اردو کے فروغ کی نئی راہیں ہموار ہوئیں۔ سید حسین اختر نے مزید کہا کہ اردو اکیڈمی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر اجیت پوار نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے خاطر خواہ فنڈ فراہم کیا، جس کے نتیجے میں ریاست بھر میں منعقد ہونے والا تین روزہ عظیم الشان “بہارِ اردو” جشن اردو زبان و تہذیب کے لیے ایک یادگار اور تاریخی سنگِ میل ثابت ہوا۔ اس عظیم جشن کی کامیابی میں ان کا خلوص، تعاون، سرپرستی و رہنمائی ہمیشہ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کی شخصیت محبت، رواداری، انصاف حق و صداقت ،اردو دوستی کا حسین امتزاج ہے. ان کی خدمات و قربانیوں کو نہ صرف اردو داں طبقہ بلکہ پورا مہاراشٹر مدتوں یاد رکھے گا، اور آنے والی نسلیں ان کے کردار اور فکر سے رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔ آخر میں سید حسین اختر نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی کے زیرِ اہتمام منعقدہ تاریخی مشاعرے کی کامیابی پر فخر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ادبی اجتماع کی مکمل تحریری روداد کل ہی اجیت پوار کی خدمت میں پیش کی گئی تھی۔
یہ محض ایک رپورٹ نہیں بلکہ اردو زبان، اس کی تہذیب اور اس کے محافظ کی ایک زندہ جاوید گواہی تھی ، ایک ایسی روداد جو اردو کے خادمین اور اردو کے محافظین کے نام پیش کی گئی، اور جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی. انھیں ایک ایسی شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو سماجی مسائل کے لئے ہمیشہ تیار رہتے تھے. جب وہ یاد آںٔے گا بہت یاد آںٔے گا.

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے