कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحصیل سطح پر مولانا آزاد اُردو ہائی اسکول کے” نشہ مُکت بھارت ” ڈرامےپر تحصیلداراور پی ایس آئی کے ہاتھوں انعام و اعزاز سے نوازا گیا

بوری عرب(ایوت محل):28؍جنوری (اعرار شیخ )جشنِ یومِ جمہوریہ کے موقع پر نیر تحصیل کی طرف سے عظیم الشان ثقافتی پروگرام کا انعقاد کرڈہ سنکول میں کیا گیا تھا جس میں نیر تحصیل کے کئی اسکول کی شمولیت تھی، اِس پروگرم میں نیر پرسوپنٹ (ضلع ایوت محل ) کی واحد مولانا آزاد اُردو ہائی اسکول کے ڈرامے کا اوّل نمبر پر سلیکشن کیا گیا ، جس میں مولانا آزاد اُردو ہائی اسکول کی طالبات نے نشہ کے مختلف اقسام پان، تمباکو، گٹکھا، سیگریٹ شراب اور ڈرگس کے استعمال سے مضر اثرات کو ناظرین کے سامنے نہایت ہی پُر کشش اور بہترین انداز میں پیش کیا اور اس ڈرامے کے ذریعے عوّام کو نشہ آور چیزوں کے استعمال سے انسانوں کومختلف بیماریوں میں مبتلا ہوناپڑتا ہے کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی وجہ سے نیر کے تحصیلدار اور نیر پولیس اسٹیشن کے تھانے دار انیل بحرانی نے انعام و اعزاز سے سرفراز کیا ہے اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی ہے ،وہیں اس کامیابی پر سوسائٹی کے صدر پروفیسر الحاج ناصر خان صاحب، نائب صدر جاوید خان سر ، پروفیسر الحاج اسرار خان صاحب، انصار خان صاحب اور اسکول کے صدرمدرس ڈاکٹر ارشاد خانصاحب نے ڈرامے پیش کرنے والے طالبات کومبارکباد پیش کی، اس ڈرامے کو اساتذہ میں ندیم الرحمن خان، شاہد احمد خان،عاطف احسان خان اورنصراللہ خان نے تیار کیا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے