कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم (اقوالِ زرّین ۔ قسط:1)

طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

اقوالِ زرّین نگار: عبدالحمید خان غضنفرؔ (ناندیڑ)

٭ آزمائشِ قدرت ‘ ہر کسی کا مقدر نہیں ہوتی۔

٭ ہماری ترقی ہماری محنت کی محتاج ہے۔

٭ جذباتی فیصلے دیرپا کامیاب نہیں ہوسکتے۔

٭ علم پر عمل کرنا ‘ علم کی تکمیل کرنا ہے۔

٭ عقل کے کھوجانے سے مسئلے اُلجھتے رہتے ہیں۔

٭ کم ظرف انسان تعریف کا محتاج ہوتا ہے۔

٭ کسی کی بھی اِتنی ہی تعریف کرو کہ اُسے صحیح لگے۔

٭ انسان کتنا اچھا او رکتنا برا ہے وہ خود جانتا ہے۔

٭ آسانی سے ملنے والی کامیابی مستحکم نہیں ہوتی۔

٭ صبر و استقامت انسان کو عظیم ترین انسان بنادیتا ہے۔

٭ دُشوار گزار راستے مستحکم منزل کا پتہ دیتے ہیں۔

٭ کاہل لوگ نہ خود کا سہارا بنتے ہیں نہ دوسروں کا۔

٭ اپنے لئے ضرور جیو، لیکن دوسروں کو بھول کر نہیں!

٭ اُڑان میں اپنا حوصلہ رکھو،کامیابی آپ کا مقدر بن جائے گی۔

٭ وسیع النظر اِتنا بنو کہ دُشمن کی قابلیت کی تعریف و قدر کرسکو۔

٭ مکمل کوشش کروگے تو ہی کامیابی حاصل ہو گی۔

٭ خوشی میں دوسروں پر اور غم میں خود پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

٭ کوئی اپنا ہی ہمیں سب سے بڑی خوشی یا غم دے سکتا ہے۔

٭ ناکام لوگ کامیاب لوگوں سے جلن و حسد کرتے ہیں۔

٭ عزت مانگنے سے نہیں ملتی، عظیم انسان اس کے محتاج نہیں ہوتے۔

٭ جس نے خود کو پہچان لیا ‘ اُس نے اپنے آپ کو پالیا۔

٭ کتابیں خریدنے والے مت بنو ، کتابیں پڑھنے والے بنو۔

٭ آنسو بہانے والے مت بنو، آنسو پینے والے بنو۔

٭ کم بولنے والا اپنی بیوقوفی چھپا سکتا ہے لیکن زیادہ بولنے والا نہیں۔

٭ اپنے خوابوں کو محنت اور کوششوں سے کامیاب بناؤ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے