कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین اسکول میں یومِ جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

جلگاؤں:27؍جنوری(راست)اقرا شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ نہایت جوش و خروش اور حب الوطنی کے ماحول میں منایا گیا۔ اس موقع پر مہرون کے نو منتخب کارپوریٹر جناب ابراہیم موسیٰ پٹیل صاحب کے ہاتھوں سے پرچم کشائی عمل میں آئی، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے حب الوطنی پر مبنی نغمے، تقاریر، نظمیں اور ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ پروگرام کے ذریعے ہندوستانی آئین کی اہمیت، مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔اسکول کے پرنسپل جناب ریاض شاہ صاحب، اساتذۂ کرام اور کارپوریٹر جناب ابراہیم موسیٰ پٹیل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ایک ذمہ دار شہری بننے، آئین کے اصولوں پر عمل کرنے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر اسکول کے امتحانات اور مختلف مقابلہ جاتی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹرافیاں اور اسناد پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین نے ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔ یومِ جمہوریہ کی اس تقریب نے طلبہ میں حب الوطنی اور نظم و ضبط کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے