कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مجلس العلماء و جماعت اسلامی ہند، کھام گاؤں کے زیرِ اہتمام عازمینِ حج کے لیے یک روزہ ضلعی تربیتی نشست کا انعقاد

کھام گاؤں:27؍جنوری(محمد ذین الدین) الحمد للہ، اتوار 25 جنوری 2026 کو صبح 10:30 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں کے وسیع و عریض ہال میں عازمینِ حج کے لیے ایک ضلعی سطحی یک روزہ تربیتی نشست کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔اس بابرکت نشست میں بحیثیت مہمانِ خصوصی محترم احفاظ الحق خاں صاحب (پرنسپل، انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں) شریک رہے، جبکہ خصوصی مہمانان کے طور پر محترم مولانا صداقت علی ندوی صاحب (اکولہ) اور محترم الحاج شفیق احمد خاں صاحب موجود تھے۔
پروگرام کی ابتدا:
پروگرام کا آغاز محترم حافظ و قاری مجاہد الاسلام صاحب کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد محترم ظفر عبید انصاری صاحب (امیر مقامی، جماعت اسلامی ہند، کھام گاؤں) نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے پروگرام کی غرض و غایت اور حج کی اصل روح پر روشنی ڈالی۔
علمی و تربیتی بیانات:
بعد ازاں محترم عارف زبیر انصاری صاحب (لیکچرار، انجمن جونیئر کالج، کھام گاؤں) نے “دورانِ سفر احتیاطی تدابیر” کے عنوان پر جامع اور مفصل گفتگو فرمائی، جس میں سفرِ حج کے دوران اختیار کی جانے والی ضروری احتیاطوں اور عملی رہنمائی کو نہایت وضاحت کے ساتھ بیان کیا۔اس کے بعد محترم مولانا صداقت علی ندوی صاحب نے “روحِ حج اور اس کا مقصد” کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں حج محض مخصوص ایام میں چند اعمال کی ادائیگی کا نام نہیں، بلکہ یہ گناہوں سے پاکیزگی، اللہ تعالیٰ سے تعلق کی مضبوطی، تزکیۂ نفس اور نبی کریم ﷺ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اللہ کی رضا حاصل کرنے کا ایک جامع تربیتی عمل ہے۔آپ نے واضح فرمایا کہ حج میں اللہ کی محبت، اطاعت، عاجزی اور سچی توبہ کا جذبہ شامل ہوتا ہے، جو ایک حاجی کو روحانی طور پر نئی زندگی کا آغاز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ارکانِ حج (ورکشاپ):
نشست کے تربیتی مرحلے میں محترم الحاج شفیق احمد خاں صاحب (ضلعی ٹرینر) نے “ارکانِ حج” پر عملی ورکشاپ پیش کی۔ آپ نے ہر رکن کی تفصیل کے ساتھ وضاحت فرمائی، اور تربیت کے آخری حصے میں کعبۃ اللہ کے ماڈل کے ذریعے رکنِ یمانی، رکنِ عراقی، رکنِ شامی، حجرِ اسود، ملتزم، مقامِ ابراہیم اور حطیم کے بارے میں نہایت مؤثر انداز میں رہنمائی دی۔اسی کے ساتھ احرام باندھنے کا طریقہ عملی طور پر سمجھایا گیا، جس سے عازمین کو بھرپور فائدہ حاصل ہوا۔
اختتامِ نشست:
آخر میں محترم عمیر احمد خاں صاحب نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے تمام عازمینِ حج کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ اس نشست کی کامیابی آپ حضرات کی شرکت اور دعاؤں کی مرہونِ منت ہے۔ آپ ہی کی دعا پر اس تربیتی نشست کا اختتام عمل میں آیا۔نشست کے بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی، اور نماز کے بعد مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ طعام کا اہتمام کیا گیا۔
شرکاء اور انتظامات:
اس تربیتی نشست میں تقریباً 110 عازمینِ حج نے شرکت کی۔ الحمد للہ، تمام عازمین نے نشست کے منظم، سلیقہ مند اور معیاری انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔پروگرام کی نظامت محترم محمد اظہارالحق فاروقی صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔نشست کو کامیاب بنانے میں حلقۂ خواتین، ایس آئی او، مقامی امیر، ارکان و کارکنان نے انتھک محنت کی۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ تربیتی نشست ہر اعتبار سے نہایت کامیاب رہی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے