कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:ایس پی آفس میں لیا گیا نیشنل ووٹنگ ڈے کا حلف

ناندیڑ:25؍جنوری ( نمائندہ اعتبار) الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق 25 جنوری کو پورے ملک میں نیشنل ووٹنگ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد 18 سال مکمل کرنے والے نوجوان ووٹرس کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان میں شامل کرنے اور ان کے رائے دہی کے عمل میں حصہ لینے کے تناسب میں اضافہ ہے۔ آج 25 جنوری بروزجمعرات کو صبح ساڑھے گیارہ نیشنل ووٹنگ ڈے کے موقع پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے کی موجودگی میں نیشنل ووٹنگ ڈے کی حلف لی گئی۔پولیس انسپکٹر شیام سندر ٹاک نے حلف کو پڑھ کر سنایا۔ اسی کے ساتھ تمام پولیس افسران و ملازمین نے مذکورہ حلف اجتماعی طور پر پڑھا۔ اس موقع پر فائنانشیل کرائم برانچ کے انسپکٹر جگدیش بھنڈروار، لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، سب انسپکٹر و پبلک ریلیشن آفیسر شیواجی لشکرے کے علاوہ پولیس افسران و ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس حلف کا انعقاد ڈپٹی سب انسپکٹر سوریہ بھان کاگنے، پولیس ہیڈکانسٹبل سنجے سانگویکر، پولیس کانسٹبل ماروتی کامبلے، ونود بھنڈارےوغیرہ نے کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے