कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے ادبی حلقہ کو بڑا صدمہ: معروف ادیب ڈاکٹر ضیاء الحسن کا انتقال

ناندیڑ:16؍جنوری ( نامہ نگار) نہایت رنج و الم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب ڈاکٹر ضیاء الحسن صاحب، متولی و سجادہ نشین درگاہ شاہ اسماعیل قادریؒ سیدان، چوک بازار ناندیڑ، ساکن پیر برہان نگر، کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔ نمازِ جنازہ مسجد شاہ اسماعیل قادری میں آج رات 10 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان محلہ سیدان میں عمل میں آئے گی۔مرحوم ایک کہنہ مشق ادیب، صاحبِ فکر لکھاری اور بلند ادبی ذوق کے حامل تھے۔ مراٹھی ادب کو اردو کے قالب میں ڈھالنے میں انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ مختلف موضوعات پر، بالخصوص مسلم تاریخ پر، ان کے تحقیقی و فکری مضامین ملک کے مشہور اخبارات اور میگزین میں باقاعدگی سے شائع ہوتے رہے، جن سے انہیں ادبی حلقوں میں خاص پہچان حاصل تھی۔تعلیم و پیشے کے اعتبار سے موصوف بی اے ایم ایس ڈاکٹر تھے اور ناندیڑ کے سینئر کالج پرتبھانکیتن میں بطور لیکچرار خدمات انجام دے رہے تھے۔ علمی، ادبی اور روحانی میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

مرحوم ڈاکٹر ضیاء الحسن کی طالب علمی کے زمانے کی تصویر۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے