कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ بلدیہ انتخابات کے لیے رائے دہی مکمل

حیدرباغ، عمر کالونی سمیت مسلم علاقوں میں بھاری ووٹنگ، متمول علاقوں میں کم دلچسپی

 ناندیڑ: 15 جنوری (نمائندہ اعتبار) : ناندیڑ بلدیہ عظمیٰ انتخابات کے تحت شہر کے 20 وارڈوں کے 81 نشستوں کے لیے رائے دہی کا عمل آج صبح سات بجے شروع ہوا۔ دوپہر تک تمام رائے دہی مراکز پر پر امن رائے دہی جاری تھی۔ بعض مراکز پر رائے دہندوں نے طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنے حق سے استفادہ کیا جبکہ بعض مراکز پر اکا دکا رائے دہندے ہی دکھائی دیے۔ مسلم اکثریتی آبادی والے وارڈ نمبر 11 حیدر باغ میں دوپہر ساڑھے تین بجے تک 51 فی صد رائے دہی عمل میں آئی جبکہ وارڈ نمبر 12 عمر کالونی میں 49 فی صد رائے دہی ہوئی۔ وارڈ نمبر 4 ہنومان گڑھ میں 46 فی صد رائے دہندوں نے اپنا حق رائے دہی ادا کیا تھا۔ سب سے کم رائے دہی وارڈ نمبر 6 گنیش نگر میں ریکارڈ کی گئی جہاں دوپہر ساڑھے تین بجے تک محض 29 فی صد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ وارڈ نمبر 19 کوٹھا میں رائے دہی کی شرح 34 فی صد رہی۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ شہر کے پاش علاقوں کے ووٹرز نے انتخابات میں کم دلچسپی لی۔ وارڈ نمبر 1 میں 37 فی صد رائے دہندوں نے اپنے حق سے استفادہ کیا جہاں دو روز قبل ایک امیدوار کے شوہر پر حملہ ہوا تھا۔ بھاگیہ نگر میں 38 فی صد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ وارڈ نمبر 9 میں 39 فی صد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ کھوبرا گڑے نگر اسی وارڈ میں شامل ہے جہاں بلدیہ کی جانب سے بی او ٹی بنیاد پر جاری تعمیراتی کام کے سبب نو گھر مسمار ہوگئے۔ اس محلے کے ووٹروں نے رائے دہی کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ رائے دہی کی تکمیل کے بعد رائے دہی کی شرح کیا ہوگی اس پر سب کی نظر لگی ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر 60.79 فیصد رائے دہی کی اطلاعات موصول ہیں، جس میں معمولی کمی بیشی ہوسکتی ہے۔بعض وارڈوں میں رات تین بجے تک ووٹروں کو جگا کر ووٹ کے بدلے رقومات تقسیم کرنے کی اطلاعات ہیں۔آج شہر کی جن نامور ہستیوں نے ووٹ ڈالے ان میں سابق وزیرِ اعلیٰ اشوک چوان، سابق ایم ایل اے امیتا چوان اور سابق ایم ایل سی امر راجورکر شامل ہیں جنھوں نے نئی آبادی میں واقع بیت العلوم اردو اسکول کے پولنگ اسٹیشن پر اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ رائے دہی کے عمل کو ہرامن، بے خوف اور شفاف ماحول میں منعقد کرانے کے مقصد سے پولیس نے تگڑا بندوبست کیا تھا۔ ضلع ایس پی اویناش کمار نے کئی پولنگ اسٹیشنوں کا خود دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے