कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیولگاؤں مہی: ضلع پریشد اردو اسکول میں سائنسی نمائش کا اہتمام

بلڈھانہ:7جنوری (نمائندہ اعتبار ) : علاقۂ برار کے مشہور اردو میڈیم تعلیمی ادارے ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤںمہی میں جاری جشنِ اطفال کے تحت ایک اہم سرگرمی سائنسی نمائش کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے مختلف سائنسی ماڈلز تیار کیے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پریشد اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی میں ان دنوں یوم جمہوریہ تقاریب کے ضمن میں جشنِ اطفال کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے تحت مختلف ہم نصابی، غیرنصابی، ثقافتی اور کھیل کود کی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں اسکول کی جانب سے ایک دلچسپ و معلوماتی سائنسی نمائش کا انعقاد عمل میں آیا۔طلبہ میں سائنس مضمون سے دلچسپی بڑھانے، زندگی میں سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت و ضرورت سے انہیں واقف کرانے نیز طلبہ میں سائنسی نکتہ نظر پیدا کرنے وغیرہ مقاصد کے تحت اس سائنسی نمائش کا انعقاد عمل میں آیا۔ اسکول کی مختلف جماعتوں کے طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ اس سائنسی نمائش میں حصہ لیا۔ ان طلبہ نے سائنس ٹیچر اور سرگرم معلم لحاظ احمد سر کی نگرانی و رہنمائی میں مختلف موضوعات و تصورات پر مبنی عمدہ سائنسی ماڈلز تیار کیے تھے۔ اسکول کے احاطے میں طلبہ نے اپنے اپنے ماڈل نمائش کے لیے پیش کیے تھے۔ اسکول کے دیگر طلبہ و طالبات، معلمین، اولیائے طلبہ اور اہلیان دیولگاؤں مہی نے ان ماڈلز کا مشاہدہ کیا۔ پڑوس کے مولانا آزاد ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے طلبہ و طالبات اور معلمین نے بھی اس سائنسی نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ ماڈلز تیار کرنے والے طلبہ نے اپنے اپنے ماڈلز کا تعارف کراتے ہوئے اس کی وضاحت پیش کی۔ اسکول کے صدر مدرس شیخ ضمیر رضا سر اور معاون معلمین شیخ افسر سر، لحاظ احمد سر ، شیخ حنیف سر، شیخ عمران سر ، عبدالرحیم سر، تنویر جہاں باجی اور عبدالرحمٰن سر نے ان سائنسی ماڈلز کا مشاہدہ کرتے ہوئے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔ قصبہ و علاقہ میں اس سائنسی نمائش کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے