कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام مؤید المسلمین اسکول صد سالہ تقاریب کا عظیم الشان افتتاحی پروگرام

عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کا خصوصی خطاب

پربھنی:6 جنوری ( سرور شریف) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام اور ینگ میمن کمیٹی و سنٹرل فار ایجوکیشنل ایکسیلنس پر بھنی کے اشتراک سے ایک عظیم الشان افتتاحی تقریب 6 جنوری بروز سنیچر بمقام ہری پرساد منگل کاریالیہ نزد ہیڈ پوسٹ آفس پربھنی منعقد ہوئی ۔ جلسہ کا آغاز قاری عرفان اللہ خان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت نبی ﷺپڑھنے کی سعادت سید اسجد سید اطہر متعلم مؤید المسلمین پرائمری اسکول نے حاصل کی ۔ اس عظیم الشان پروگرام کی صدارت حاجی امان مارفانی نے کی ۔ اس موقع پر مقرر خصوصی کی حیثیت سے عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم ڈاکٹر مبارک ، صاحب اعزاز خالد سیف الدین اورنگ باد، مہمان خصوصی تحسین احمد خان ، سید سلیم سیٹھ باغبان ، صالح عبدالرب جاوید یافعی ، ڈاکٹر انور علی شاہ ، افسر خان اورنگ آباد ، رحیم مغل سابق ایجوکیشن آفیسر ، محمد اقبال سابقہ صدر مدرس ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈاکٹر شاہد ٹھکیا ، حا جی اشرف سایا، حاجی اسماعیل جیا ، ڈاکٹر محمد شیخا موجود تھے ۔ اس موقع پر محمد اقبال سابقہ صدر مدرس ، ڈاکٹر مرزا اصغر بیگ، عبدالوہاب کلرک ، آصف حسین انصاری اور مرحوم مرزا مجاہد بیگ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا گیا ۔ خمیسہ غلام محمد مٹھو نے اس صد سالہ افتتاحی تقریب کی غرض وغائیت اور د ی میمن مر چنٹس اسوسی ایشن و مؤید المسلمین اسکول کی مختصر تاریخ اور تعلیمی سفر سے سامعین کو واقف کروایا اور مہمان کا تعارف پیش کرتے ہوئے مؤید المسلمین سے ان کے تعلق پر روشنی ڈالی ۔پروگرام کے کنونیئر امیر خان نے سینٹرل فار ایجوکیشنل ایکسیلنس پربھنی کے تعارف اور مقاصد سے سامعین کو واقف کروایا ۔ خمیسہ محمد جنید صدر ینگ میمن کمیٹی نے اپنی مخاطبت میں دی میمن مرچنٹس ا سو سی ایشن کی تعلیمی خدمات اور ینگ کمیٹی کے ذریعے امسال کیے گئے تعلیمی کاموں سے سامعین کو واقف کرواتے ہوئے اس موقع پر آئندہ سو سال کی خدمات کی منصوبہ بندی کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صد سالہ تقاریب کے ضمن میں سال بھر جاری رہنے والے پروگراموں سے سامعین کو واقف کروایا۔ آخر میں عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم مبارک کاپڑی نے اپنے مخصوص انداز میں بدلتے ہوئے سماجی منظر نامے میں والدین کی ذمہ داریوں سے انہیں واقف کرواتے ہوئے انہیں بہترین سرپرست بننے کی ترغیب دی ۔ طلبہ کو اپنی زندگی کی منصوبہ بندی کرنے اور مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری کس طرح کی جائے اس ضمن میں رہنمائی کی ۔ نئی تعلیمی پالیسی کے چیلنجز کے سامنے اساتذہ کس انداز میں اپنی تعلیمی خدمات انجام دیں اس پر بھی موصوف نے اساتذہ کی رہنمائی کی ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض اس عظیم الشان تقریب کے نائب کنونیئر سید اقبال اور کنونیئر امیر خان نے انجام دیئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے